انڈیا اتحاد آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے وقف ہے: سونیا گانددھی - Sonia Gandhi Video Massage - SONIA GANDHI VIDEO MASSAGE
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : May 7, 2024, 9:35 PM IST
حیدرآباد: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج ملک کے کونے کونے میں نوجوانوں کو بے روزگاری، خواتین کو ظلم و زیادتی کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ دلت، قبائلی، پسماندہ طبقات اور اقلیتیں خوفناک امتیازی سلوک کا سامنا کر رہی ہیں۔ سونیا گاندھی نے آگے کہا کہ یہ ماحول وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے ارادوں کی وجہ سے ہے کیونکہ ان کی توجہ صرف کسی بھی قیمت پر اقتدار حاصل کرنے پر ہے۔ انہوں نے سیاسی فائدے کے لیے نفرت کو فروغ دیا ہے۔
اس کے برعکس کانگریس پارٹی اور میں نے ہمیشہ سب کی ترقی، مظلوموں کو انصاف اور ملک کو مضبوط کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔ کانگریس اور انڈیا کا اتحاد آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے وقف ہے۔ سب کے روشن مستقبل کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں اور آئیں مل کر ایک مضبوط اور متحد بھارت بنائیں۔