راموجی راؤ کے اعزاز میں آندھرا حکومت کی جانب سے تعزیتی اجلاس، راست - Tribute To Ramoji Rao
![ETV Bharat Urdu Team](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/authors/urdu-1716535541.jpeg?imwidth=128)
Published : Jun 27, 2024, 3:56 PM IST
|Updated : Jun 27, 2024, 6:49 PM IST
![ETV Thumbnail thumbnail](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/27-06-2024/640-480-21809791-thumbnail-16x9-ramoji.jpg)
پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ اور راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ کے اعزاز میں آج آندھر پردیش حکومت کی جانب سے ریاستی سطح کی تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ راموجی راؤ کا 8 جون کو انتقال ہو گیا تھا۔ وجئے واڑہ کے انومولو گارڈنز میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کو ریاستی حکومت نے اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے اہم صوبائی پروگرام کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اس تعزیتی اجلاس کا انتظام دو اعلیٰ سطح کی کمیٹیاں کر رہی ہیں، جن میں وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں۔اس اجلاس میں تقریباً 7,000 وی آئی پیز شرکت کر رہے ہیں جن میں چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو، راموجی راؤ کے اہل خانہ، مرکزی وزیر اطلاعات، ایڈیٹرز گلڈ کے نمائندے اور ممتاز صحافی شامل ہیں۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر راموجی راؤ کی زندگی اور خدمات پر مشتمل مختصر فلم دکھائی جائے گی، جس میں صحافت اور کمیونٹی کی خدمت میں ان کے تعاون کو مزید اجاگر کیا جائے گا۔