ملزم کو پکڑنے اسپتال کی تیسری منزل پر پہنچی پولیس کی جیپ - Police Jeep into hospital - POLICE JEEP INTO HOSPITAL

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 8:02 PM IST

رشیکیش: اتراکھنڈ پولیس نے ایک خاتون ڈاکٹر سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو پکڑنے کے لیے اپنی جیپ کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کی تیسری منزل تک پہنچا دیا۔ جس کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر زبردست کمینٹ بھی کر رہے ہیں۔ رشیکیش پولیس نے ایمس رشیکیش میں ایک خاتون ڈاکٹر کی شکایت کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس دوران ایمس رشیکیش کی تیسری منزل پر پولیس جیپ کو لے جانے کی خبر سرخی بن گئی۔ تاہم پولیس نے اس معاملے میں ایس آئی ٹی تشکیل دے دی ہے اور اب پورے معاملے کی جانچ کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.