کرکٹ کھیلتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ پر گیند لگنے سے 11 سالہ گیندباز جاں بحق - ball hits private parts - BALL HITS PRIVATE PARTS
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : May 8, 2024, 4:02 PM IST
ممبئی: رات میں کرکٹ کھیلتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ پر گیند لگنے سے گیندباز جاں بحق ہوگیا۔ بچے کا نام شوریہ عرف شمبھو کالی داس کھانڈوے تھا۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کی شام ممبئی کے پونے شہر کے لوہیگاؤں علاقے میں اس وقت پیش آیا جب 11 سالہ شمبھو اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا کی اسی وقت ایک گیند اچانک شمبھو کے پرائیویٹ پارٹ سے ٹکرائی جس سے وہ زمین پر گر گیا، گیند لگنے کے بعد شمبھو کچھ دیر کے لیے کھڑا بھی ہوا لیکن شدید تکلیف کی وجہ سے وہ دوبارہ میدان میں گر گیا اور وہاں موجود دیگر کھلاڑیوں نے شمبھو کو ایک پرائیویٹ اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے شمبھو کو مردہ قرار دے دیا۔