ETV Bharat / technology

مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروس میں خامی سے دنیا بھر کے ونڈوز صارفین کو مشکلات، ایئرلائنز، بینکر سمیت متعدد شعبے متاثر - Microsoft Global Outage

گلوبل سائبر سیکیورٹی فرم کراؤڈ اسڑائیک کے سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث کئی ممالک میں اس کا اثر دیکھا گیا، بینکوں، فضائی کمپنیوں، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں، ٹیلی ویژن، ریڈیو نشریات اور سپر مارکیٹس کے کمپویٹرز متاثر ہوگئے۔ اس دوران متحدہ عرب امارات میں بھی تمام الیکٹرانک سسٹمز متاثر ہوئے۔ دبئی ایئرپورٹ پر ٹرمنل 1 اور 2 میں کچھ ایئر لائنز کے چیک ان خدمات متاثر رہی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 2:54 PM IST

Updated : Jul 19, 2024, 5:32 PM IST

مائیکرو سافٹ کے ونڈوز ورک اسٹیشنز میں ہونے والی ایک خامی کے نتیجے میں دنیا کے متعدد ممالک میں بینکوں، فضائی کمپنیوں، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں، ٹیلی ویژن (ٹی وی) و ریڈیو نشریات اور سپر مارکیٹس کے کمپیوٹر سسٹمز آف لائن ہوگئے۔ اس کے اثر سے دنیا کے متعدد ممالک میں بڑے پیمانے پر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سسٹم میں نقص کی وجہ سے کمپیوٹر سسٹمز آف لائن ہوگئے اور آن لائین نیٹ ورک کے ذیعہ کام کرنے والے تمام مائیکرو سافٹ سسٹمز میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث پینکس، ایئر لائنز، ایئرپورٹس، میڈیا آؤٹ لیٹس میں کام تقریباً بند ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان سمیت امریکہ، برطانیہ، نیوزی لینڈ و دیگر متعدد ممالک میں ونڈوز ورک اسٹیشنز پر اسکرین آف ڈیتھ ایرر کی وجہ سے آف لائن ہوگئے۔ وہیں ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی مسئلے کے باعث کچھ فضائی کمپنیوں کا چیک ان کا طریقہ کار متاثر ہوا ہے جس کے بعد مسافروں کو چیک ان کرنے میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے سرورز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ پیش آیا اور دنیا بھر میں استعمال ہونے والے ونڈوز لیپ ٹاپ نے کام کرنا بند کردیا۔ اچانک تکنیکی خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں ونڈوز یوزرس کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس تکنیکی خرابی سے لندن اسٹاک ایکسچینج کے علاوہ برطانیہ میں ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔ برطانیہ کے ایڈنبرا ایئر پورٹ پر بھی خدمات متاثر رہیں۔ اس کے علاوہ اسپینش ایئر پورٹس، ترکش ایئر لائن، آسٹریلین میڈیا کے علاوہ دنیا بھر میں بینکنگ آپریشنز متاثر ہوئے۔ آسٹریلیا کے سڈنی ایئرپورٹ پر بھی ایئر لائن آپریشنز پر اثر پڑا، سڈنی ایئرپورٹ پر شام تک پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب برلن ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ نیدرلینڈز میں بھی ایئر پورٹ آپریشنز متاثر ہوئے۔

اسی طرح ہندوستان میں بھی اس کا اثر بڑے پیمانہ پر دیکھا گیا۔ دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی ایئر پورٹ پر بھی پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

Last Updated : Jul 19, 2024, 5:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.