ETV Bharat / technology

23 اگسٹ 2024 کو نیشنل اسپیس ڈے منانے کا اعلان - First National Space Day - FIRST NATIONAL SPACE DAY

حکومت ہند کی جانب سے سنہ 23 اگسٹ سنہ 2023 میں چندریان 3 کی محفوظ مکمل اور کامیاب لینڈنگ کی شاندار کامیابی پر 23 اگسٹ 2024 کو نیشنل اسپس ڈے ( قومی خلائی دن) منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

National Space Day on August 23
National Space Day on August 23 (Etv bharat)
author img

By ANI

Published : Aug 19, 2024, 3:31 PM IST

نئی دہلی: ہندوستان 23 اگست 2024 کو اپنا پہلا قومی خلائی دن منانے کے لیے تیار ہے۔ سنہ 2023 میں اسی دن چندریان 3 نے چاند پر وکرم لینڈر کی محفوظ اور نرم لینڈنگ کو مکمل کیا۔ ہندوستان چاند کی سطح پر اترنے والا چوتھا اور چاند کے جنوبی قطبی علاقے کے قریب اترنے والا پہلا ملک بن گیا۔

مرکزی حکومت نے چندریان -3 مشن کی شاندار کامیابی کا جشن منانے کے لیے 23 اگست کو "قومی خلائی دن" (نیشنل اسپیس ڈے) کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ وکرم لینڈر کی محفوظ اور نرم لینڈنگ مکمل کی اور قطب جنوبی کے قریب چاند کی سطح پر پرگیان روور کو تعینات کیا۔ اس کامیابی کو ملک بھر میں منایا جا رہا ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں شامل کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس تاریخی کامیابی کو یاد کرنے کے لیے ماہی پروری کا محکمہ (DoF)، حکومت ہند (GoI)، ماہی پروری کے شعبے میں خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، سیمیناروں اور تقاریب کا ایک سلسلہ منعقد کر رہا ہے۔ یہ تقریبات مختلف ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، ISRO اور DoF کے فیلڈ دفاتر کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل محکمہ خلائی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ چندریان -3 مشن کی کامیابی کے ساتھ ہندوستان چاند کے جنوبی قطب کے قریب اترنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔" 23 اگست 2023 کو چندریان -3 مشن کی کامیابی کے ساتھ وکرم لینڈر کی لینڈنگ اور چاند کی سطح پر پرگیان روور کی تعیناتی کے ساتھ، ہندوستان خلائی سفر کرنے والے ممالک کے ایک ایلیٹ گروپ میں شامل ہو گیا ہے جو چاند پر اترنے والا چوتھا ملک اور چاند کے قطب جنوبی کے قریب اترنے والا پہلا ملک بن گیا ہے"۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ "اس تاریخی مشن کے نتائج آنے والے سالوں میں بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچائیں گے۔" نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ دن خلائی مشنز میں ملک کی پیشرفت میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، نوجوان نسلوں کو STEM کے تعاقب میں دلچسپی بڑھانے کی طرف ترغیب دے گا اور خلائی شعبے کے لیے ایک بڑا محرک ثابت ہوگا"۔ حکومت ہند نے اس تاریخی لمحے کی یاد میں ہر سال 23 اگست کو 'قومی خلائی دن' کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.