اندور: آئی آئی ٹی اندور اپنی اختراعی صلاحیتوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس مرتبہ آئی آئی ٹی اندور نے ٹکنالوجی کو ایک نئی جہد دی ہے۔ خصوصی ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہائی ٹیک جوتے تیار کیے ہیں۔ آئی آئی اندور کی یہ ایجاد ملک کی فوج کے لیے کافی مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ ان ہائی ٹیک جوتوں کو پہن کر چلنے سے بجلی پیدا ہوگی اور فوجیوں کی لوکیشن کا بھی پتہ چل سکے گا۔ آئی آئی ٹی اندور نے اس خصوصی تکنیکی جوتوں کے 10 جوڑوں کی پہلی کھیپ ڈی آر ڈی او کو سونپ دی ہے۔
یہ جوتے آئی آئی ٹی اندور کے پروفیسر آئی اے پلانی کی رہنمائی میں تیار کیے گئے ہیں۔ یہ جوتے نئی ٹرائبو الیکٹرک نینو جنریٹر (Tribo-Electric Nanogenerator- TENG) ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ جب فوجی یہ جوتے پہن کر چلیں گے تو ہر قدم پر بجلی پیدا ہوگی۔ پروفیسر آئی اے پلانی نے بتایا کہ یہ بجلی جوتوں کے تلووں میں نصب ایک ڈیوائس میں جمع کی جائے گی جس کی مدد سے چھوٹے آلات کو چلایا جا سکے گا۔
فوجیوں کا لوکیشن پتہ چل جائے گا:
پروفیسر آئی اے پلانی کے مطابق ان جوتوں میں ٹریکنگ ٹیکنالوجی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ جس میں 50 میٹر کی رینج کے ساتھ RFID (ریڈیو فریکوئنسی آئیڈینٹیفیکیشن) اور درست لائیو لوکیشن ٹریکنگ کے لیے سیٹلائٹ پر مبنی جی پی ایس ماڈیول شامل ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ فوجیوں کے مقام کا بھی حقیقی وقت میں پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
فوجی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے مفید ہے:
آئی آئی ٹی اندور کے ڈائریکٹر پروفیسر سوہاس جوشی نے کہا کہ، ' اس ٹیکنالوجی کے جوتے فوجی اہلکاروں کی حفاظت اور کارکردگی کو مضبوط کریں گے۔ ٹریکنگ کی صلاحیت فوجی اہلکاروں کی سیکورٹی اور کوآرڈینیشن، آپریشنل کارکردگی اور سیکورٹی کو بڑھاتی ہے۔ TENG سے چلنے والے جوتے ضروری GPS اور RFID سسٹمز کو سپورٹ کر سکتے ہیں، جو متعدد فوجی ضروریات کے لیے خود کفیل اور قابل اعتماد حل فراہم کرتے ہیں۔
مختلف شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے:
پروفیسر سوہاس جوشی نے کہا کہ فوجیوں کے علاوہ یہ جوتے عام شہری بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا استعمال ایسے خاندان کر سکتے ہیں جس میں بزرگ افراد ہوں، الزائمر کے مریض ہوں، اسکول جانے والے بچوں ہوں۔ جوشی کے مطابق ان جوتوں کا استعمال کوہ پیماؤں کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان جوتوں کی مدد سے کھلاڑیوں کے پیروں کی حرکات کا بھی درست تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: