ETV Bharat / technology

چین میں مویشیوں کی خطرے سے دوچار نسل کی پہلی کامیاب کلوننگ - چین میں مویشیوں کی کلوننگ

Cattle Cloning in China: چین نے مویشیوں کی خطرے سے دوچار نسلوں 'ژانگ مو' اور 'ایپی جیاژا' کی کامیابی کے ساتھ کلوننگ کی ہے۔

First successful cloning of an endangered breed of cattle in China

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 29, 2024, 12:44 PM IST

بیجنگ: چین نے جنوب مغربی جیجانگ خود مختار علاقے میں پائے جانے والے مویشیوں کی خطرے سے دوچار نسلوں’ ژانگ مو‘ اور’ ایپی جیاژا‘ کی کامیابی کے ساتھ کلوننگ کی ہے۔ سائنسدانوں نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ہر نسل کے چار نر بچھڑے حال ہی میں یونیانگ کاونٹی، چونگ کنگ میونسپلٹی میں پیدا ہوئے، جو جیجانگ سے مویشیوں کی دنیا کی پہلی کامیاب کلوننگ ہے۔

تقریباً تین دہائیوں قبل کلوننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے محققین نے سومیٹک سیل کلوننگ یا سومیٹک سیل نیوکلیئر ٹرانسفر نامی تکنیک سے پہلی کلون شدہ بھیڑ 'ڈالی' دنیا میں لاکر اتنی بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ 1996 کی بات ہے۔ اس کے بعد سے، سائنسدانوں نے 20 دیگر ممالیہ جانوروں پر اس تکنیک کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے۔

2018 کے آغاز میں یہ اطلاع ملی تھی کہ دو کلون مکاک بندر 'جونگ جونگ' اور 'کھوا خوا' پیدا ہوئے تھے۔ یہ دونوں نومبر 2017 میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، شنگھائی کے انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں پیدا ہوئے۔

سائنس میگزین 'نیچر کمیونیکیشنز' میں اب اسی ادارے کی ایک نئی کامیابی کی کہانی شائع ہوئی ہے۔ اس کے مطابق ادارے کے محققین نے ایک ریشس بندر کی کلوننگ کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ نر بندر صحت مند اور خوش مزاج ہے۔ اب اس کی عمر 2 سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چمگادڑیں بیمار پڑنے پر سماجی دوری اختیار کرلیتی ہیں: سائنسی تحقیق

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.