کولکاتا:سلی گوڑی میںبھی راہل گاندھی کی یاترا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ریاستی کانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری کو ضلع مرشد آباد میں، میٹنگوں اور پدا یاترا کی اجازت نہیں ملنے کے بعد کانگریس نے ناراضگی ظاہر کی تھی ۔راہل گاندھی کی یاترا یکم فروری کو بہرام پور میں ہونے والی ہے۔ بہرام پور اسٹیڈیم میں کانگریس قائدین کے رات کے قیام کی درخواست دی گئی تھی۔
تاہم انتظامیہ نےاس کےلئے اجازت نہیں دی۔ کانگریس ذرائع کے مطابق مرشدآباد کے ضلع کمشنر نے جمعرات کو انہیں بتایا کہ بہرام پور اسٹیڈیم نہیں دیا جا سکتا۔ متبادل کے طور پر انتظامیہ نے قریبی ایف یو سی گراؤنڈ دینے کی تجویز دی ہے۔ ابھی اسی پر تنازع چل رہی رہا ہے کہ راہل گاندھی کو سرکاری گیسٹ ہاؤس میں لنچ کرنے کی اجازت نہ دینے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔
ضلع کانگریس کے جنرل سکریٹری اور سابق ایم ایل اے بھوپیندر ناتھ ہلدار نے الزام لگایا کہ اگر سرکاری عہدیدار کانگریس کو اس گیسٹ ہاؤس کو استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو وہ وزیر اعلیٰ کے غصے کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس لیے کانگریس کی درخواست کو رد کردیا گیا ہے۔
بھوپیندر نے دعویٰ کیاکہ سرکاری اصولوں کے مطابق گیسٹ ہاؤس میں راہل گاندھی کے لنچ کی درخواست کی گئی تھی۔لیکن اجازت نہیں دی۔ضلع ترنمول کے نائب صدر دلال چندر سرکار نے کہاکہ کانگریس سارا سال سوتی ہے۔اور ووٹنگ کے موقع پر جاگتی ہے۔کانگریس کے پاس شکایت کرنے کے سوا کوئی کام نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت جوڑو نیائے یاترا بہار میں داخل، کشن گنج میں راہل کا پرتپاک استقبال
جنوری کے اس مہینے میں ریاستی حکومت کے مختلف محکموں کے مختلف پروجیکٹ میلے منعقد کیے جارہے ہیں۔ اس لیے سرکاری گیسٹ ہاؤس بک ہیں۔تاکہ مختلف محکموں کے افسران قیام کرسکیں۔ کانگریس لیڈر کے اچانک آنے پر انہیں گیسٹ ہاؤس دینا ممکن نہیں ہے۔
یو این آئی