ETV Bharat / state

میرٹھ میں مجالس کا اہتمام - Zikr Shahadat Karbala In Ajmer

میرٹھ میں ماہ محرم کی دوسری تاریخ کو عشرہ مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرعلمائے کرام نے حضرت امام حسین کے پیغامات کو عام کرنے کی ضرورت کو بیان کیا۔

میرٹھ میں مجالس کا اہتمام
میرٹھ میں مجالس کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 7:27 PM IST

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ ماہ محرام الحرام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ اسی درمیان پہلی محرم سے شہر کی مختلف امام بارگاہوں میں بڑی تعداد میں عزاداران حسین کی جانب سے مجلس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مختلف مقامات پر ذکر شہیدا کربلا کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔

میرٹھ میں مجالس کا اہتمام (etv bharat)

میرٹھ کی قدیم تاریخی امام بارگاہ منصبیہ کے علاوہ امام بارگاہ پنجے تنی زیدی سوسائٹی امام بارگاہ زاہدیان امام بارگاہ حسینی اور امام بارگاہ عبد اللہ پور میں روایتی انداز میں مجلس کا احتمام کیا گیا۔

ان امام بارگاہوں میں خطیب اہلِ بیت نے مجلس کو خطاب کیا۔ سوگواران شہداء کربلا نے بڑی تعداد میں مجلس میں شرکت کرکے بارگاہ پنجے تنی میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں اتارنے کی بات کہی۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر درگاہ شریف پر شہدائے کربلا کے انعقاد کا سلسلہ جاری -

مجلس میں مولانا نے محرم الحرام کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ محرم ہمیں جینا سکھاتا ہے محرم ہمیں انسانی زندگی کی اہمیت بتانے کے ساتھ انسانی زندگی کی قدر کرنا سکھاتا ہے. کیونکہ محرم اس بربریت کے خلاف پیغام دیتا ہے جو آج سے قریب 1400 سال قبل امام حسین علیہ السلام نے اسلام کے لئے اپنی جان قربان کردی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.