ETV Bharat / state

مرحوم دادا جان کی وراثت کو آگے بڑھاتا رہوں گا: ضیاءالرحمٰن برق - Ziaur Rahman Barq at AMU

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 8:01 PM IST

نو منتخب رکن پارلیمنٹ ضیاءالرحمٰن برق نے اے ایم یو آمد پر کہا کہ یونیورسٹی کے تئیں میری یہ کوشش ہوگی کہ میں اس ادارے کی امیدوں پر کھرا اتر سکوں اور اپنے مرحوم دادا جی کی وراثت کو آگے بڑھاتا رہوں۔

ziaur rahman barq visited amu first time after elected as mp
نو منتخب رکن پارلیمنٹ ضیاءالرحمٰن برق (Etv Bharat)

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کسی تعارف کا محتاج نہیں، اس ادارے نے بڑے بڑے رہنما اور سیاست داں پیدا کیے ہیں اور وقتاً فوقتاً ملک کو نئی نئی قیادت سونپی ہے۔ اسی ضمن میں ایک نام ضیاءالرحمٰن برق کا بھی ہے جو سابق رکن پارلیمان شفیق الرحمٰن برق کے پوتے ہیں۔

ضیاء الرحمن برق نے ایم پی منتخب ہونے کے بعد پہلی بار اے ایم یو کا دورہ کیا۔ (Etv Bharat)

ریاست اترپردیش کے سنبھل پارلیمانی حلقے سے سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمان منتخب ہوکر ضیاءالرحمٰن برق نے اے ایم یو کی دیرینہ فہرست میں ایک اور نام کا اضافہ کیا ہے۔ رکن پارلیمان بننے کے بعد جب وہ پہلی بار علیگڑھ مسلم یونیورسٹی تشریف لائے تو اے ایم یو طلباء، اساتذہ اور ٹیچرس ایسوسی ایشن نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر ضیاءالرحمٰن برق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ بات سچ ہے کہ رکن پارلیمان منتخب ہونے کے بعد میں پہلی دفعہ اے ایم یو آیا ہوں لیکن اس سے قبل مختلف تقاریب میں میری آمد ہوتی رہی ہے لیکن آج مجھے نہایت خوشی ہو رہی ہے کہ جس ادارے سے میں نے تعلیم حاصل کی ہے آج میں پھر سے اسی ادارے میں بطور مہمان آیا ہوا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ اے ایم یو کے تئیں میری یہ کوشش ہوگی کہ میں اس ادارے کی امیدوں پر کھرا اتر سکوں، کیونکہ یہاں کے لوگوں کی مجھ سے بہت امیدیں ہیں، اس لیے جہاں جہاں ضرورت محسوس ہوگی میں اس ادارے کے لیے کام کرتا رہوں گا اور اپنے مرحوم دادا جی کی وراثت کو آگے بڑھاتا رہوں گا۔

نو منتخب رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں اے ایم یو کا طالب علم رہا ہوں اس لیے یہ بات تو مسلّم ہے کہ بہن بھائی، دوست احباب، طلبہ سمیت دیگر لوگوں سے آپ کا کمپٹیشن تو ہوسکتا ہے لیکن جب کوئی طالب علم کسی میدان میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو سب سے زیادہ خوشی والدین کے بعد اساتذہ کو ہی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ضیاءالرحمٰن برق نے اے ایم یو کے منٹو سرکل میں سنہ 1996 پرائمری میں داخلہ میں لیا تھا، جسے سیدنا طاہر سیف الدین (ایس ٹی ایس) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ضیاءالرحمٰن نے کہا کہ کہ بہت ہی فخر کی بات ہے کہ مجھے اے ایم یو سے تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا اور یہاں سے تعلیم حاصل کرنے کا ایک فائدہ یہ ہوا کہ مجھے تعلیم کے ساتھ تہذیب و تربیت بھی حاصل ہوئی۔

ضیاءالرحمٰن نے اے ایم یو طلبہ یونین میں بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں اور وہ یونین کی کابینہ میں رکن کابینہ بھی رہے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے مرحوم دادا شیفیق الرحمٰن برق کی وراثت کو آگے بڑھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ میں غریب عوام کے حق میں آواز بلند کروں گا:ضیاءالرحمن برق

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.