بہرامپور: ہندوستان کی سیاست میں قدم رکھنے والے سابق آل راونڈر یوسف پٹھان کانگریس کے ہیوی ویٹ امیدوار ادھیر رنجن چودھری کے خلاف تقریبا 73262 سے ووٹوں سے شکست دے کر سیاست کی دنیا میں کامیابی کے ساتھ قدم رکھا۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار یوسف پٹھان 476913 ووٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔کانگریس کے سنئیر رہنما اور پانچ بار کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری 403651 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے۔
گنتی کے آخری راونڈ میں ٹی ایم سی کے امیدوار یوسف پٹھان کو ادھیر رنجن چودھری پر73262 ووٹوں کی ناقابل فراموش برتری حاصل ہوئی ۔یوسف پٹھان اسی برتری کو ووٹوں کی گنتی کے آخری راونڈ تک برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ۔
انہوں نے پانچ مرتبہ کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی۔ بہرامپور پارلیمانی حلقہ سے ادھیر رنجن چودھری 1999 سے 2024 تک رکن پارلیمان رہے ۔
دوسری طرف بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار حاجی نورالاسلام دو لا کھ 81 ہزار 480 ووٹوں سے آگے ہیں۔ ان کی جیت تقریبا طے ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے حاجی نورالاسلام کی جیت کا اعلان کیا جانا باقی ہے۔
مغربی بنگال میں لوک سبھا کی کل 42 سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ترنمول مانگریس 29 سیٹوں پر واضح برتری کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات 2019 میں ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) نے سب سے زیادہ 22 سیٹیں جیتی تھیں، جبکہ بی جے پی کو 18 سیٹیوں پر کامیابی ملی۔2 سیٹیں کانگریس کے کھاتے میں گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:رجحانات میں بی جے پی کو واضح اکثریت، ایودھیا امیٹھی اور سلطان پور میں بی جے پی کو شکست
اس مرتبہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس 29 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔بی جے پی کو زبردست خسارہ کا سامنا ہے۔اس وقت بی جے پی 12 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔کانگریس ایک سیٹ پر آگے ہے ۔گزشتہ اسمبلی الیکشن کی طرح لوک سبھا انتخابات 2024 میں سی پی آئی ایم کا کھاتہ کھولنا مشکل نظر آ رہا ہے۔