ETV Bharat / state

گجرات میں نوجوان کے ساتھ مارپیٹ، گاڑی کے بونٹ سے باندھ کر گھمایا گیا - Youth Tied to Car Bonnet and Driven

ریاست گجرات کے گودھرا میں چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان کے ساتھ مار پیٹ اور اس کو کار کے بونٹ سے باندھ کر گھمایا گیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہورہا ہے۔ اس معاملے میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

Youth beaten, driven around tied to car bonnet in Gujarat
Youth beaten, driven around tied to car bonnet in Gujarat (IANS)
author img

By IANS

Published : Aug 31, 2024, 3:49 PM IST

نئی دہلی: گودھرا کے کنکو تھمبھلا علاقے میں ایک نوجوان کو مار پیٹ اور پھر کار کے بونٹ سے باندھ کر ادھر ادھر گھمائے جانے کا ایک چونکا دینے والا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولس نے کارروائی کی ہے۔ اور تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ واقعے کے بعد حملہ کرنے والے دونوں ملزمان اور گاڑی سے باندھے گئے نوجوان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہورہا ہے جس میں ایک نوجوان کے ساتھ مار پیٹ کے بعد اس کو کار کے بونٹ سے باندھ کر گھمایا گیا یہ نوجوان ایک مقامی دکان سے کیڑے مار دوا اور کھانا چوری کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مبینہ طور پر پکڑا گیا تھا۔ چوری کی کوشش سے مشتعل ہو کر دکاندار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان کو گاڑی کے بونٹ سے باندھنے سے پہلے مارا پیٹا۔

راہگیروں نے اس واقعے کو فلمایا، اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہوئے بالآخر پولیس تک پہنچ گیا۔ گودھرا تعلقہ پولس نے معاملے کا نوٹس لیا ہے، اور ملوث تمام فریقین کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس این وی پٹیل نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ واقعہ 29 اگست کو پیش آیا جب ایک نوجوان نے کنکو تھمبھالا علاقے میں ایک شاپنگ سینٹر سے چیزیں چرانے کی کوشش کی۔ نوجوان کے ساتھ مار پیٹ، کار کے بونٹ سے باندھ کر گھمانے کی اس ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے چوری کی کوشش کرنے والے نوجوان اور اسے بونٹ سے باندھ کر مار پیٹ کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، نتائج کی بنیاد پر مزید کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔

اس واقعے کے بعد معاشرے میں چھوٹے جرائم کے مناسب طریقے سے نمٹنے پر بحث چھیڑ دی ہے کیونکہ ملک کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں جہاں لوگوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور مجرموں کو پولیس کو حوالے کرنے کے بجائے ظالمانہ ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ اور مختلف وجوہات کے باعث بے قصور افراد کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کار کے بونٹ سے باندھ کر گھمانے کا واقعہ اس سے پہلے جموں وکشمیر میں پیش آیا تھا جس میں ایک آرمی اہلکار نے سنگ باری سے بچنے کے لیے ایک شخص کو کار کی بونٹ سے باندھ کر بطور ڈھال استعمال کیا تھا۔ دوسرا واقعہ یمن میں بھی پیش آیا تھا جس میں بھی سکیورٹی اہلکار نے ایک عام شہری کو کار کی بونٹ سے باندھ کر گھمایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.