ETV Bharat / state

مالیگاؤں تیزاب حملہ معاملہ میں ایک نوجوان گرفتار - Malegaon acid attack case

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2024, 12:55 PM IST

مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں بدھ کی صبح ایک نامعلوم شخص نے 18 سالہ لڑکی اور اس کے والدین پر تیزاب سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ پولیس نے اس معاملہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

مالیگاؤں : مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں بدھ کی شب نامعلوم شخص ایک گھر کی کھڑکی سے تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا تھا، اس حملہ میں 18 سالہ لڑکی اور اس کے والدین زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے اس معاملہ میں حسیم الرحمن نامی نوجوان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔

مالیگاؤں تیزاب حملہ معاملہ میں ایک نوجوان گرفتار (ETV Bharat)

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں 20 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے معاملہ میں حسیم الرحمن نامی نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ قلعہ پولیس نے تیزاب حملے کے الزام میں نوجوان کے خلاف ایف آئی آر رجسٹر نمبر-157/2024 BNS آرم ایکٹ دفعہ 124 (1),124(2),333 کے تحت مقدمہ کا مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کردیا، جہاں معزز جج نے ملزم حسیم الرحمن کو 11 ستمبر تک سات دنوں کےلئے پولیس تحویل میں دے دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ یک طرفہ محبت کا معاملہ ہوسکا ہے۔ ملزم کے واردات کو انجام دینے کے پیچھے یک طرفہ محبت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس نے تفتیش کے دوران واٹسپ چیٹ کا بھی پتہ لگایا ہے، فی الحال اس معاملے میں پولیس تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: گھر میں سورہی لڑکی پر تیزاب پھینک کر نامعلوم شخص فرار، حملہ میں والدین بھی شدید زخمی - acid attack in Malegaon

واضح رہے کہ منگل کی شب نامعلوم شخص نے ایک خاندان پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ اس حملہ میں محمد لقمان، ان کی اہلیہ پروین اور بیٹی مریم شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی مریم کی دو ماہ بعد شادی ہونی تھی۔ پولیس اس معاملہ میں مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.