گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ میں میئر اور ڈپٹی مئیر کا انتخابات عمل آیا۔ اس میں وار ڈنمبر 53 سے کانگریس کے کارپوٹر یلپا نائیکوڑی کو مئیر اور وارڈنمبر 10 کی کارپوٹر حنا بیگم ڈپٹی مئیر منتخب ہوئے ہیں۔
گلبرگہ میونسپل کارپوریشن میں 2023 میں پی جے پی کے امیدوار مئیر منتخب ہوئے تھے۔ ایک سال تک گلبرگہ سٹی کارپوریشن میں بی جے پی کا قبضہ رہا۔ 2024 مئیر انتخابات میں کانگریس پارٹی کے امیدوار مئیر اور ڈپٹی مئیر منتخب ہوئے ہیں۔ اس بار بی جے پی کے امیدوار کو مئیر بنے سے روکنے میں کانگریس کامیاب رہی۔
وارڈ نمبر 23 کے کارپوریٹر دگمبر ناڈ گوڑہ کا تعلق اوبی سی کے کبلی کا طبقہ سے ہے لیکن انہوں نے ایس ٹی طبقہ کی کاسٹ سر ٹیفکیٹ داخل کی تھی۔ کانگریس کے اعتراض پرد گمبر ناڈ گوڑہ کی کاسٹ سر ٹیفکیٹ کو قبول نہیں کیا گیا۔ اسی طرح کانگریس گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے اقتدار کو بی جے پی سے چھین لیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر پرینک کھرگے کے ہاتھوں 11 گاڑیوں کا افتتاح
نو منتخب ڈپٹی میئر حنا بیگم سابق کارپوریٹر عبدالرحیم کی اہلیہ ہیں۔ عبد الرحیم 2013 میں ایس ڈی پی آئی سے کارپوریٹر منتخب ہوئے تھے۔ بعد میں انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقعے پر نومنتخب مئیر اور ڈپٹی مئیر نے تمام کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے، ایم پی اور کارپورٹرس کانگریس پارٹی لیڈران کا شکریہ ادا کیا۔