ETV Bharat / state

احمد آباد: سرسپور رکھیال علاقے میں پانی کی قلت سے عوام پریشان - Water Scarcity In Ahmedabad

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 8:06 PM IST

Women Protest Against Water Scarcity: احمدآباد کے سرسپور کے رکھیال علاقے میں پانی کی قلت سے مقامی باشندوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مقامی باشندوں نے پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے احمدآباد میونسپل کارپوریشن سرسپور رکھیال سب زون آفس میں دھرنا دیا اور پانی کی قلت کے مسئلے کو جلد سے جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

احمد اباد کے سرسپور رکھیال علاقے میں پانی کی قلت سے عوام پریشان
احمد اباد کے سرسپور رکھیال علاقے میں پانی کی قلت سے عوام پریشان (etv bharat)

احمدآباد: احمدآباد میونسپل کارپوریشن سرسپور رکھیال سب زون دفتر کے احاطے میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین نے کہا کہ وہ برسوں سے احمدآباد میں رہ رہی ہیں۔ سرسپوری علاقے میں ہمارا گھر ہے۔ پہلے یہاں پر پانی اچھا آتا تھا لیکن گذشتہ دو سال سے پانی کا بحران شروع ہوا جو آج تک جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کو چھوڑ کر تمام علاقوں میں صبح چھ بجے سے آٹھ بجے تک پانی آتا ہے۔ ہمارے علاقے میں ہانی کی سپلائی معقول نہیں ہے۔ اس سے ہمیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر نلوں میں پانی آ بھی جاتا ہے تو وہ بالکل گندا ہوتا ہے۔ پانی استعمال کے لائق نہیں ہوتا۔ روزانہ ہمیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انتظامیہ سے کئی مرتبہ بات چیت کی گئی لیکن انہوں نے ہمارے مسئلے کو حل کرنے میں کبھی بھی دلچسپی نہیں دکھائی۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب ہمیں پانی کی قلت ہونے لگی ہے۔ گندے پانی کے استعمال سے بیماری پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ ہمارے پاس کوئی دسرا راستہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احمدآباد میں پانی کی قلت

اس معاملے پر سماجی کارکن عبدالقدوس شیخ نے کہا کہ سراس پور میں گزشتہ دو برسوں سے پانی کی قلت ہے۔ پانی کی قلت کو لے کر ہم نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور سب زون دفتر میں بھی درخواست دی لیکن کوجی سنوائی نہیں ہوئی۔ رمضان سے پہلے بھی ہم نے اس کے خلاف آواز اٹھائی تھی تو افسران کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو جلد سے جلد پانی مہیا کرایا جائے گا لیکن اس ضمن میں اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.