ETV Bharat / state

ملازمہ نے مزدوری مانگی تو مالکن نے گرم چاقو سے ہاتھ جلایا اور بیلٹ سے مارا پیٹا - Woman Burnt Her Maid Hand - WOMAN BURNT HER MAID HAND

دہلی کے علاقے وسنت کنج میں ایک خاتون نے اپنی ملازمہ کا ہاتھ صرف اس لیے جلا دیا کیونکہ اس نے اپنی مزدوری مانگی تھی۔

ملازمہ نے مزدوری مانگی تو گرم چاقو سے ہاتھ جلایا اور بیلٹ سے پیٹا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 28, 2024, 8:13 AM IST

Updated : Apr 28, 2024, 1:28 PM IST

نئی دہلی: دارالحکومت کے علاقے وسنت کنج میں مالکن کے ہاتھوں نوکرانی کی پٹائی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہی نہیں خاتون نے گرم چاقو سے ملازمہ کا ہاتھ بھی جلا دیا۔ خاتون نے یہ سب کچھ صرف اس لیے کیا کہ ملازمہ نے اپنی مزدوری مانگی تھی۔ وہ اس کالونی کے دوسرے گھروں میں بھی کام کرتی ہے۔

معلومات کے مطابق خاتون نے مارچ کے مہینے میں ہی یہاں کام کرنا شروع کیا تھا۔ کچھ دنوں کے بعد خاتون نے ملازمہ کو مارنا شروع کر دیا۔ یہی نہیں وہ ملازمہ کے ساتھ بدسلوکی بھی کرتی تھی۔ صرف دو ماہ میں خاتون نے ملازمہ پر اس قدر تشدد کیا کہ اس کے لیے اپنا کام کرنا مشکل ہوگیا۔ اس دوران 24 اپریل کو ملازمہ نے اس سے پیسے مانگے اور کہا کہ وہ یہاں کام نہیں کرے گی۔ اس پر خاتون ناراض ہوگئی اور ملازمہ کو کمرے میں لے جاکر دروازہ بند کردیا۔

اس کے بعد اس نے ملازمہ کو نہ صرف بیلٹ سے مارا بلکہ چاقو گرم کرکے اس کا ہاتھ بھی جلا دیا۔ اس نے چاقو سے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کو جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی، انہوں نے دہلی پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس نے زخمی خاتون کا طبی معائنہ کرایا اور ایف آئی آر درج کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:

تاہم متاثرہ فریق کے لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ گھر میں کام کرنے والی خواتین اس واقعے سے شدید دکھی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد قانونی کارروائی کرکے متاثرہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Last Updated : Apr 28, 2024, 1:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.