ETV Bharat / state

جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کا پرائیویٹ پارٹ متاثرہ نے کاٹ دیا - INJURED PRIVATE PART - INJURED PRIVATE PART

Rape attempt in Bhiwandi: مہاراشٹرا میں تھانے ضلع کے قریب واقع بھیونڈی میں جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کے پرائیویٹ پارٹ پر متاثرہ خاتون نے دھاردار ہتھیار سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ ملزم اور متاثرہ پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

The victim injured the private part of the accused who tried to rape her
جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کا متاثرہ نے پرائیویٹ پارٹ زخمی کر دیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 19, 2024, 12:49 PM IST

بھیونڈی: کولکاتا کے ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس کے بعد پورے ملک میں غم اور غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسی درمیان مہاراشٹرا کے ضلع تھانے کے بھیونڈی علاقے میں ایک اور خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی۔ لیکن اس واقعہ میں اس خاتون نے جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کے پرائیویٹ پارٹ کو تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کر کے جزوی طور پر کاٹ دیا۔ متاثرہ اور ملزم ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے ہیں۔

جانکاری کے مطابق 26 برس کی خاتون نے 30 برس کے ملزم نے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے پر متاثرہ نے اس کے پرائیویٹ پارٹس کو زخمی کر دیا جس کے بعد زخمی ملزم کو اسپتال پہنچایا گیا۔ واردات جمعہ کی شام تقریباً 4.30 بجے کی ہے۔ متاثرہ اپنے گھر میں تھی اور ملزم نے جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ اس نے مبینہ طور پر اسے دھمکایا۔ اپنے آپ کو بچانے کے لیے متاثرہ نے آواز دی اور اپنے باورچی خانے کی طرف بھاگی اور تیز دھار والے ہتھیار کو اٹھایا۔ اس نے ملزم کو برتن سے مارا اور اس کے جنسی عضو کو جزوی طور پر کاٹ کر زخمی کردیا۔

بھیونڈی ٹاؤن کے سینیئر پولیس انسپکٹر مہا دیو کمبھار کے مطابق ملزم شخص نشے میں تھا جب اس نے بھیونڈی علاقے میں متاثرہ کی رہائش گاہ پر بدتمیزی کرنے کی کوشش کی۔ تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم اور متاثرہ میں پہلے سے تعلقات تھے۔ لیکن بعد میں اُن کے بیچ تلخیاں پیدا ہو گئیں۔ اس دوران ملزم نے متاثرہ کے ساتھ جب زیادتی کرنے کی کوشش کی تو متاثرہ نے اُس کی مخالفت کی۔ پولیس نے بتایا کہ ہم نے متاثرہ کے بیان کے بعد ملزم کے خلاف جنسی زیادتی کا معاملہ درج کیا ہے اور پورے معاملے کی باریکی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ ملزم کے ڈسچارج ہونے کے بعد اسے گرفتار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

دہرادون: بس میں نوعمر لڑکی کی اجتماعی عصمت دری، بدحواس حالت میں ملی لڑکی - Dehradun Gang Rape

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.