ETV Bharat / state

حیدرآباد: بس میں کنڈکٹر سے خاتون کی بدکلامی اور لات مارنے کی ویڈیو وائرل

Misbevaour with bus conductor in Hyderabad ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد میں آر ٹی سی بس میں خاتون کی جانب سے بس کنڈکٹر کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا جس کے خلاف عوام نے سوشل میڈیا پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

misbevaour with bus conductor
misbevaour with bus conductor
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 12:58 PM IST

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے حیات نگر میں آرٹی سی بس میں ایک خاتون کی جانب سے کنڈکٹر سے بدکلامی، اس پر تھوکنے اور اس کو لات مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اس خاتون کا کہنا ہے کہ اس کنڈکٹر نے ٹکٹ کیلئے 500 روپئے دینے پر ریزگاری(چلر) نہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے بس سے اترنے کیلئے اصرار کیا۔ تفصیلات کے مطابق حیات نگر بس ڈپو 1کے کنڈکٹر کے ساتھ یہ واردات پیش آئی جس کی ویڈیو بس میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے بنائی۔

  • #Telangana : A woman, in an allegedly inebriated state, boarded an RTC bus initiating its journey at 5:30 am on January 31 from Hayathnagar depot.

    Seeking change for a Rs 500 note, the woman, frustrated by the unavailability of change, proceeded to verbally abuse the conductor.… pic.twitter.com/OpGev26gnc

    — South First (@TheSouthfirst) January 31, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

خاتون نے کہا کہ وہ بس میں سوار ہوئی اور ٹکٹ کیلئے 500روپئے کی نوٹ کنڈکٹر کو دی جس پر کنڈکٹر نے ریزگاری نہ ہونے کی بات کرتے ہوئے اس کو بس سے اترجانے کا مشورہ دیا جس پر اس خاتون نے کنڈکٹر پر شدید برہمی کا اظہار کیا، اس سے بدکلامی کی اور اس کو لات بھی ماری۔ اس واقعہ کے ویڈیو کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی کئی افراد نے اس ویڈیو کو منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)وی سی سجنار کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے خاتون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں چور نے آر ٹی سی بس چوری کی اور ٹکٹ وصول کرکے مسافروں کو سڑک پر چھوڑ دیا

آر ٹی سی نے اس واقعہ کی مذمت کی اور ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں اس خصوص میں شکایت کی۔ پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔آرٹی سی حکام نے کہاکہ اس طرح کے واقعہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.