بجنور: اترپردیش کے بجنور ضلع کے سیوہارا سے ایک خاتون کو پولیس نے اتوار کو گرفتار کیا ہے۔ شوہر کا الزام ہے کہ اس کی بیوی نے اس کے ہاتھ پیر باندھے، جلتے ہوئے سگریٹ سے اس کے جسم کو جلایا اور چاقو سے اس کا پرائیویٹ پارٹ کاٹنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔
سیوہارا تھانہ علاقے کے گاؤں چک مہدو کے رہنے والے منان نے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے اور اپنی بیوی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ شوہر نے اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ اس کی شادی 17 نومبر 2023 کو گاؤں صفی آباد تھانہ، سیوہارہ کی رہائشی عشرت (فرضی نام) سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد بیوی کے اصرار پر وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو گیا اور محلہ ہاتا قصبہ سیوہارہ میں رہنے لگا۔
کچھ دنوں کے بعد اسے معلوم ہوا کہ اس کی بیوی شراب اور سگریٹ پیتی ہے۔ اس دوران بیوی نے اسے جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ شوہر نے احتجاج کیا تو بیوی نے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ شوہر منان نے شکایت میں الزام لگایا کہ 29 اپریل کو اس کی بیوی نے دودھ میں کوئی نشہ آور چیز ملا کر اسے پلائی۔ جب وہ بے ہوش ہوا تو بیوی نے اس کے ہاتھ پیر باندھ کر جان سے مارنے کے لیے اس کا گلا دبایا۔
اسی کے ساتھ چاقو سے اس کا پرائیویٹ پارٹ کاٹنے کی بھی کوشش کی۔ سگریٹ سے اس کے عضو مخصوص کو داغ دیا۔ وہ رحم کی بھیک مانگتا رہا، لیکن اس کا دل نہ پگھلا۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ بیوی اسے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے اور جیل بھیجنے کی دھمکی بھی دیتی ہے۔ شوہر نے تھانے میں شکایت درج کراتے ہوئے بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس کے بعد پولیس نے ملزم بیوی کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں: شوہر کا بیوی سے گھریلو کام کی توقع رکھنا ظلم نہیں کہا جا سکتا: دہلی ہائی کورٹ
بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کیا
ملازمہ نے مزدوری مانگی تو مالکن نے گرم چاقو سے ہاتھ جلایا اور بیلٹ سے مارا پیٹا
ایس پی ایسٹ دھرم پال سنگھ نے بتایا کہ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ملزم خاتون کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت رپورٹ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔