ETV Bharat / state

گجرات وقف بورڈ متولی الیکشن میں مفتی شبیر عالم صدیقی کو کیوں ووٹ دیں؟ - Gujarat State Waqf Board

Waqf Election in Gujarat: پہلی پر گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کے متولی کا انتخابات 15 فروری کو ہونے والے ہیں جس میں 14 نمائندے کھڑے ہوئے ہیں جنہیں 223 واٹرز ووٹ کریں گے اور متولی کا انتخاب کریں گے۔ ان نمائندوں میں سے خاص طور پر احمدآباد کی شاہی جامع مسجد کے شاہی امام مفتی شبیر عالم صدیقی نے بھی اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے اور اس الیکشن میں کھڑے ہوئے ہیں۔ مفتی شبیر عالم صدیقی کو کیوں ووٹ دیں اور وہ اس الیکشن میں جیت کر کیا کچھ خدمات انجام دیں گے۔ اس پر مفتی شبیر عالم صدیقی نے اپنا موقف رکھا۔

Why vote for Mufti Shabbir Alam Siddiqui in Gujarat Waqf Board Trustee Election

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 12:39 PM IST

گجرات وقف بورڈ متولی الیکشن میں مفتی شبیر عالم صدیقی کو کیوں ووٹ دیں

احمدآباد: احمدآباد کی شاہی جامع مسجد کے شاہی امام مفتی شبیر عالم صدیقی نے کہا کہ میں شاہی جامع مسجد احمدآباد کا امام خطیب اور گجرات چاند کمیٹی کا صدر برسوں سے ہوں۔ حال ہی میں گجرات وقف بورڈ قانون ایکٹ کے مطابق پورے گجرات میں سے ایک متولی کو لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ وقف بورڈ سے جو بھی ٹرسٹ یا مسجد رجسٹرڈ ہیں اور ان کا حساب وکتاب بالکل کلیئر ہے۔ ایسے لوگوں کو الیکشن کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور جس میں 223 کو لسٹ میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے گجرات کے الگ الگ صوبے سے اس عہدے کے لیے متولی کے لیے لوگ کھڑے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کی ادھوری باڈی بنائے جانے پر اٹھے سوال

چونکہ وقف بورڈ کی دو شرط بہت اہم ہیں۔ پہلی شرط یہ ہے کہ متولی ایسا ہو جو دینی مسائل اور مذہبی معلومات کا مکمل جانکار ہو۔ دوسری شرط یہ ہے کہ اردو، ہندی اور گجراتی تینوں زبانیں جانتا ہوں۔ بحمدہ تعالیٰ 40 سال سے میں گجرات میں فتویٰ لکھ رہا ہوں اور 28 سال سے گجرات چاند کمیٹی کے عہدے پر رہ کر میں چاند کا اعلان کرتا ہوں اور پورے گجرات کے مسلمان میرے اعلان کا انتظار کرتے ہیں اور میرے اعلان کے مطابق عید وغیرہ تہوار مناتے ہیں۔ اس لیے ہمارے احباب نے مجھے مجبور کیا کہ اس عہدے کے لائق آپ ہیں حالانکہ اس عہدے میں کوئی ذاتی فائدہ یا حرص و طمع لالچ مجھے قطعی نہیں ہے۔ صرف اور صرف اللہ کے لیے میں چاہتا ہوں کہ وقت بورڈ جو ہے خالص اس کے شرعی مسائل ہیں۔ جس کا استعمال لوگ بہت زیادہ غلط کرتے ہیں تو لوگوں نے کہا کہ آپ جیسے جانکار اگر جائیں تو شرعی اعتبار سے اور وقف کے اعتبار سے ہمارے وقف کی جائیداد کی حفاظت بھی ہوگی۔ ہمارے ٹرسٹ کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔ اس لیے مجھے کھڑا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم گجرات کے ان سبھی مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں۔ خاص طور سے جو ووٹ دینے کے لائق گنے گئے ہیں۔ جو رجسٹرڈ ہے ایسے لوگوں سے اپیل ہے کہ آپ مجھے اگر ووٹ دیں۔ تاریخ 15 فروری 2024 بروز جمعرات صبح 11 بجے سے لے کر پانچ بجے تک ووٹ کا اختیار ہے۔ ووٹنگ کی جگہ گاندھی لگا پرانا سچیوالیہ وقف بورڈ کے آفس کے بغل میں ہے۔ آپ حضرات وہاں اس تاریخ کو آئیں اور میرا نمبر چھ ہے۔ اس پر مہر لگا کر اس گنہگار کو کامیاب کریں اور خدمت کا موقع دیں تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ مکمل شریعت اور وقف کے قانون کی روشنی میں آپ کی آپ کے ٹرسٹ کی پوری پوری خدمت کروں گا۔ یہ اللہ تعالیٰ سے میری گزارش واپیل ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس کام کے لیے توفیق دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.