احمد آباد: احمد آباد میں واقع چنڈولہ بکرا منڈی عید الاضحیٰ کے موقع پر بکروں کی بڑی تعداد نظر آرہی ہے۔ جہاں کئی ریاستوں کے ساتھ ساتھ باہر ملک پاکستان سے بھی بکرے منگوائے گئے ہیں۔ اس موقع پر بکرے کے مالکوں نے کہا کہ ہم گرشتہ 10 سالوں سے یہاں پر بکرا منڈی لگاتے ہیں اور ہر سال بکرا عید کے دس دن پہلے سے چنڈولا تالاب کے کنارے بکرا منڈی لگائی جاتی ہے۔ یہ بکرا منڈی بہت پرانی ہے۔ گزشتہ 30، 35 سالوں سے یہاں پر بکرا منڈی لگائے جاتے ہیں اور مختلف ریاستوں سے یہاں پر بکرے لائے جاتے ہیں۔ خاص طور سے مدھیہ پردیش، ہریانہ، یو پی، پاکستان، بہار، راولپنڈی، مہاراشٹر، گجرات، حیدرآباد اور پنجاب کے بکرے یہاں پر آتے ہیں اور دوسری ریاست کے لوگ بھی انہیں بیچنے کے لیے یہاں پر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Ahmedabad Bakra Mandi: احمدآباد کی بکرا منڈی مسلسل بارش کی وجہ سے مندی کی شکار
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اسی لیے یہ بکرا منڈی بہت ہی خاص ہے اور بہت ہی انوکھی ہے۔ یہاں پہ بہت سے لوگ اپنے گھر کے پالے ہوئے بکرے بھی لاتے ہیں۔ تو بہت سے لوگ بازار سے خرید کر بھی لاتے ہیں اور احمدآباد کے لوگ اور باہر کے لوگ بھی اس منڈی میں آتے ہیں۔ اور بکرے خرید کر لے جاتے ہیں۔ اس سال بھی بکرے کا دام 10 ہزار سے لے کر لاکھوں تک ہے اور سب سے زیادہ بکرے 30 ہزار سے 50 ہزار کی قیمت والے فروخت ہو رہے ہیں۔ بکرا منڈی کے لیے پولیس نے بھی اچھے انتظامات کیے ہیں اور کسی طرح کا ماحول نہ بگڑے اس کے لیے پولیس نے سکیورٹی بھی تعینات کی ہے اور پرمیشن والے بکرے یہاں پر لائے جارہے ہیں۔ اور لوگ جوش و خروش کے ساتھ خرید بھی رہے ہیں۔
وہیں بکرا منڈی میں بکرے خریدنے آنے والے گاہکوں کا کہنا ہے کہ ہر سال ہم اسی منڈی سے بکرا خرید کر لے جاتے ہیں اور قربانی کرتے ہیں۔ یہاں پر سستا اور اچھے بکرے مل جاتے ہیں اور مختلف قسم کے بھی بکرے یہاں پر ملتے ہیں۔ جسے دیکھ کر لوگ خوش ہو جاتے ہیں۔ ہم نے بھی یہاں سے بکرا خریدا ہے اور ہم پہلے دن اس کی قربانی کرائیں گے اور یہاں پر بڑے اچھے طریقے سے بکرا منڈی لگائے جاتی ہے اور پولیس کا بھی اچھا انتظام رہتا ہے۔