ETV Bharat / state

گاندھی نگر سیٹ سے امت شاہ کے خلاف الیکشن لڑنے والی سہانہ منصوری کون ہیں؟ - Suhana Mansoori - SUHANA MANSOORI

وزیر داخلہ امت شاہ ایک بار پھر گاندھی نگر سیٹ سے لوک سبھا انتخابات لڑ رہے ہیں۔ ایسے میں گاندھی نگر سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر سہانہ منصوری نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

گاندھی نگر سیٹ سے امت شاہ کے خلاف الیکشن لڑنے والی سہانہ منصوری کون ہیں؟

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 7:40 PM IST

گاندھی نگر سیٹ سے امت شاہ کے خلاف الیکشن لڑنے والی سہانہ منصوری کون ہیں؟

گاندھی نگر: سات مئی کو گجرات میں لوک سبھا انتخابات ہونے والے ہیں، گجرات کے 26 سیٹوں میں سب سے زیادہ اہم گاندھی نگر سیٹ مانی جارہی ہے، کیونکہ یہاں سے بی جے پی گزشتہ 35 برسوں سے اپنا قبضہ بنائے ہوئے ہے۔

غور طلب ہو کہ وزیر داخلہ امت شاہ ایک بار پھر گاندھی نگر سیٹ سے لوک سبھا انتخابات لڑ رہے ہیں۔ ایسے میں گاندھی نگر سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر سہانہ منصوری نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

اس حوالے سے سہانہ منصوری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب یہاں پر پنچایت کا الیکشن ہوتا تھا تب میں جوہاپورہ سے کھڑی ہوئی تھی۔ میں نے تب سے آج تک اپنا سیاسی کریئر بنائے رکھا ہے۔ میں ماضی میں کانگرس کی کونسلر رہ چکی ہوں، فی الحال ایم آئی ایم کی کونسلر ہوں۔ ساتھ ہی میں ہر الیکشن میں اپنی امیدواری درج کراتی ہوں۔

امت شاہ بھلے ہی اپنے اپ کو چانکیہ خیال والے سمجھتے ہوں لیکن ہم بھی اپنے حق سے واقف ہیں اور ہمارے حق کے حساب سے ہم آج الیکشن کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ گاندھی نگر سیٹ پر خاص طور سے مسلم علاقوں میں کتنے سارے مسائل ہیں، جو اب تک امت شاہ کے ایم پی ہونے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکے۔

ہم نے اپنے علاقے میں بہت سے چیزیں کارپوریشن سے لڑ کر حاصل کی ہے، اس علاقے میں بریج نہیں تھا اور ابھی تک بریج بننے کا صرف اعلان ہوا ہے ابھی کام بھی نہیں شروع ہوا ہے۔ یہاں کمیونٹی ہال نہیں تھا، گارڈن نہیں تھا، ایک عدد ٹوائلٹ بھی نہیں تھا۔ اس طرح سے اور بہت سارے مسائل تھے جسے ہم نے لڑ کر کارپوریشن سے حاصل کیا ہے۔ اسی طرح عوام کے حقوق کی لڑائی لڑنے کے لیے ہم لوک سبھا تک جانا چاہتے ہیں اور ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.