سنبھل: لوک سبھا انتخابات 2024 کے مدنظر تمام ریاستوں میں سیاسی گہماگہمی زوروں پر جاری ہے۔ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اتر پردیش میں بھی بی جے پی اور انڈیا اتحاد کے درمیان لوک سبھا انتخابات میں برتری کی جنگ جاری ہے۔
اسی درمیان اتر پردیش کے سنبھل پارلیمانی حلقہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار پرمیشور لال سینی اور اتحاد کے امیدوار ضیاء الرحمان برق کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے۔دونوں جانب سے تشہیری مہم بھی زور شور سے بھی جاری ہے۔
سنبھل پارلیمانی حلقہ کے ووٹرز سے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ نے بات جیت کی اور ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی۔سنبھل کے ووٹرز کا کہنا ہے کہ سب کچھ پورے ملک کے سامنے ہے ۔لوگوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں بہتر مستقبل چاہئے یا پھر نفرت کی سیاست ۔گزشتہ دس برسوں کے دوران عام لوگوں کو وعدوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملا۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے 15۔15 لاکھ روپے دینے کی بات کہی لیکن آج تک کسی کو کچھ بھی نہیں ملا۔اس کے بعد دو کروڑ نوکریاں دینے کی بات کہی لیکن یہ وعدہ بھی وعدہ ہی رہا۔بے روز گار نوجوان ملازمت کے لئے بھٹک رہے ہیں۔اس صورتحال میں انڈیا اتحاد سے ایک امید بندھی ہے۔اس لئے ہم انڈیا اتحاد کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:محمد شامی اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچے - Lok Sabha Election 2024
غور طلب ہے کہ اتر پردیش کے سنبھل پارلیمانی حلقہ کیں 7 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ووٹرز نے بھائی چارہ،قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے اور بے روزگاری،نفرت کی سیاست اور آئین کو بچانے کی بات کرنے والوں کو حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔