احمدآباد: چارتوڑا قبرستان احمدآباد کا بڑا قبرستان ہے۔ لیکن چارتوڑا قبرستان کو ہو رہی بے حرمتی سے بچانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی کے ٹرسٹی رضوان قادری نے اس تعلق سے کہا کہ سب سے پہلے چار توڑا قبرستان احمدآباد سنی مسلم کمیٹی کا قبرستان ہے وہ تقریباً 1 لاکھ 10 ہزار اسکوائر یارڈ پر مشتمل قبرستان ہے۔ اب یہ اتنا بڑا قبرستان جس نے وقف کیا اس کی نیت کو بھی سوچیے۔ آج سے 100 سال پہلے کسی نے اس کو وقف کیا تھا۔ کون سی نیت سے کیا؟ احمد آباد کے مسلمانوں کو آنے والے دور میں قبرستان کی جگہ کی تکلیف نہ پڑے۔ اس نیت سے وقف کیا اور آج وہ نیت کے حساب سے لوگوں کو رہنے کے لیے تھوڑی جگہ دی جاتی ہے اور شریعت میں تو اپنے قبرستان میں رہنے کے لیے جگہ ہے ہی نہیں۔ تو ان سب چیزیں پر غور کرتے ہوئے کام کرنا ہے اور انفورچونٹلی جو بھی ہو چکا ہے۔ اس وقت آفیشل تقریباً 103 یا 114 لوگ تھے۔ ان کو اس ٹائم یہاں پر رہنے کی جگہ دی تھی۔ 600 سے زیادہ فیملی رہ رہی ہے۔ 114 میں سے بھی کتنے لوگوں کو آل ریڈی وٹوا نامی علاقہ میں جگہ دے دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
چارتوڑا قبرستان میں بنے مکانات کو خالی کرنے کا حکم
اس زمانے میں 45، 50 لوگوں کو شفٹ کیا تھا۔ ان کو جگہ دی گئی تھی وہ جگہ چلے جانا چاہیے۔ اس میں سے بھی کتنے لوگ واپس آگئے جو لوگ ابھی مطلب میں رہ رہے تھے ان کو 10 فٹ بائے 10 فٹ کی جگہ دی تھی۔ وہ آج مرتبہ میں کم سے کم 500 ہزار فٹ کی جگہ پر کوقبضہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں۔ وہ سب نیت کے غلط ہیں اور وہ نیت غلط کرنے کی وجہ سے قبرستان کے اندر جو لوگوں کو اچھے نیت سے رکھا تھا وہ احترام سے رہے ہوتے تو قبرستان کی بے حرمتی نہیں کی ہوتی یعنی کتنی بار کہا کہ وہاں پہ جاؤ تو کیا ہوتا ہے کہ کتنے لوگ قبرستان کے ٹوائلٹ کرتے ہیں۔ ٹوائلٹ کے پانی کی نالی بنا کے کنواں بنا کر رکھا ہوا۔ اس کا بھی خرچہ نہیں کرتے تو نالی میں پانی چھوڑ دیتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہاں پہ جاؤ تو ان کے بچے ٹوائلٹ کرنے بیٹھے ہوتے ہیں۔ کیا یہ قبرستان ہے؟ آپ دیکھیں تو آپ لوگوں کا بھی خون گرم ہو اٹھے گا کہ ایسا قبرستان ایسا ہونا چاہیے۔ اس کی وجہ سے احمدآباد کے سنی مسلم اور سنی مسلم کمیٹی نے یہ قدم اٹھایا۔ وہاں دروازے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ چار توڑا قبرستان کو بہت بری حالت میں لوگوں نے کر دیا ہوا ہے۔ اسی وجہ سے کتنے لوگوں نے یہ چیز کو دیکھ کر یہاں ایک صفائی مہم چلائی۔ جب انہوں نے صفائی مہم چلائی تو جب ان کو پتہ چلا کہ کچرے میں کیا کیا نکلا اور یہ کچرے میں سب نکل کے دیکھ کے ان کا دل گرم ہو اٹھا۔
اس کے بعد وہ ہمارے پاس آئے اور ہم نے بہت کلیئر کٹ ایجنڈا بتایا کہ لا اینڈ آرڈر کو ڈسٹرب نہ کریں۔ اور وہ اب خراب ہوتے ہوئے ہیں قبرستان کو بچانا چاہتے ہیں۔ یہ ہمارا ایجنڈا ہے۔ وہیں احمد آباد سنی مسلم وقف کمیٹی سیکریٹری اقبال حسین نے کہا کہ ہم چار توڑا قبرستان کو بے حرمتی سے روکنے کے لیے سخت قدم اٹھا رہے ہیں اور قانونی لڑائی بھی اس کے لیے لڑ رہے ہیں تاکہ یہ قبرستان بچا رہے اور آنے والی امت مسلمہ کے لیے کسی کام آ سکے۔