ETV Bharat / state

ٹاپر بننے کیلئے اساتذہ پر بھروسہ رکھیں، روزانہ کم از کم 3-4 گھنٹے مطالعہ کریں - CBSE 10th Results - CBSE 10TH RESULTS

سی بی ایس ای کے 10ویں کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، اس میں کانپور کے ایک ہونہار طالب علم جس نے 99.2 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب کوئی مدد کرنے والا نہ ہو تو اپنے اساتذہ پر پورے اعتماد کے ساتھ بورڈ کا امتحان دیں۔ میری طرح آپ بھی ٹاپر بن سکتے ہیں۔

ٹاپر بننے کیلئے اساتذہ پر بھروسہ رکھیں، روزانہ کم از کم 3-4 گھنٹے مطالعہ کریں
ٹاپر بننے کیلئے اساتذہ پر بھروسہ رکھیں، روزانہ کم از کم 3-4 گھنٹے مطالعہ کریں (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 9:54 AM IST

Updated : May 14, 2024, 3:09 PM IST

کانپور: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے 12ویں کے بعد 10ویں بورڈ کے امتحان کا نتائج جاری کر دیے گئے ہے۔ دسویں جماعت میں کل 93.60 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ اس سال دسویں بورڈ کے امتحان میں کل 22,38,827 طلباء نے شرکت کی جن میں سے 20,95,467 کامیاب ہوئے۔ کانپور کے سر پدمپت سنگھانیہ ایجوکیشن سنٹر کے ہونہار طالب علم سمپن نگم نے 99.2 فیصد نمبر حاصل کرکے سی بی ایس ای دسویں کا امتحان کامیاب کر لیا۔

ٹاپر بننے کیلئے اساتذہ پر بھروسہ رکھیں، روزانہ کم از کم 3-4 گھنٹے مطالعہ کریں (Etv Bharat)

اپنا تجربہ بتاتے ہوئے ای ٹی وی بھارت سے سمپن نگم نے کہا دیکھیں، مجھے یقین ہے کہ اگر آپ بورڈ کا امتحان دینے جا رہے ہیں اور آپ کے پاس تیاری کے لیے کسی قسم کے وسائل نہیں ہیں، کوئی آپ کی مدد کرنے والا نہیں ہے، تو گھبرائیں نہیں۔ اس وقت اپنے اساتذہ پر پورا بھروسہ رکھتے ہوئےسخت تیاری کریں اور امتحان دیں۔ میرا دعویٰ ہے کہ آپ ضرور ٹاپر بنیں گے۔ طالب علم کا کہنا تھا کہ اس نے اچھے نمبر حاصل کرنے کے لیے سبجیکٹ وار تیاری کی۔ جس مضمون میں میری گرفت کمزور تھی، میں نے اس مضمون کا دوسروں سے زیادہ مطالعہ کیا۔

سمپن نے بتایا کہ وہ طویل عرصے تک مطالعہ کرنے کے بعد تھکاوٹ محسوس کرتے تھے۔ تو اپنا خیال بدلنے کے لیے انھوں نے گٹار بجانا شروع کر دیا۔ اسی طرح اپنی پڑھائی کے دوران سمپن نے صرف ضروری مطالعاتی مواد کے لیے انٹرنیٹ کی مدد لی۔ سمپن نے کہا کہ وہ سیاست میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ پی ایم مودی کی زندگی اور کام کرنے کے انداز سے بہت متاثر ہیں۔ سمپن نے کہا پچھلے 10 سالوں میں ملک میں بہت سی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ تاہم کچھ اسکیمیں ایسی ہیں جن کے نفاذ کے لیے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سر پدمپت سنگھانیہ ایجوکیشن سینٹر کے اساتذہ نے دعویٰ کیا کہ سمپن نے دسویں جماعت میں شہر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:چوتھے مرحلے میں 62.70 فیصد پولنگ، دیدی کا دعویٰ، انڈیا بلاک 315 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوگا - Lok Sabha Election 2024

  • ٹاپر ٹپس
  1. اساتذہ پر مکمل اعتماد کے ساتھ تیاری کریں۔
  2. اساتذہ کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔
  3. روزانہ کم از کم 3-4 گھنٹے مطالعہ کرنا چاہیے۔
  4. کمزور مضامین پر زیادہ توجہ دیں۔
  5. کوچنگ کے بجائے خود مطالعہ پر زیادہ بھروسہ کریں۔
  6. پورے اعتماد کے ساتھ تیاری کریں، کسی بھی موضوع سے نہ گھبرائیں۔

Last Updated : May 14, 2024, 3:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.