ETV Bharat / state

آخر کیا ہے اس بکرے میں خاص، جسے سلمان خان کو تحفے میں دینے کا ہے منصوبہ - Unique Goat of Ahmedabad

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 12:48 PM IST

احمد آباد کے وسیم پٹھان کا بکرہ دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم جمع ہو رہا ہے، اس بکرے کے کان پر محمد لکھا ہوا ہے، وسیم خان اس بکرے کو اداکار سلمان خان کو بطور تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

AHMEDABAD
آخر کیا ہے اس بکرے میں خاص، جسے سلمان خان کو تحفے میں دینے کی تیاری کی جارہی (Photo: Etv Bharat)

آخر کیا ہے اس بکرے میں خاص، جسے سلمان خان کو تحفے میں دینے کی تیاری کی جارہی (Video: Etv Bharat)

احمد آباد: 17 جون کو عید الاضحی کے مقدس تہوار کے موقع پر احمد آباد میں ہر جگہ قربانی کے بکرے کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں۔ جہاں شہر کے رانیپ بکرا منڈی میں منگل اور سنیچر کے روز بکروں کے بازار لگتے ہیں۔ ایسے میں احمدآباد کے چنڈولا تالاب کے قریب بھی ایک بکرا منڈی لگائی جاتی ہے۔ چنڈولا علاقے میں رہنے والے وسیم پٹھان کے پاس ایک ایسا بکرا ہے جس کے کان پر قدرتی طور پر اللہ، محمد اور علی لکھا ہوا صاف لفظوں میں دکھائی دے رہا ہے۔

اس تعلق سے بکرے کے مالک وسیم پٹھان نے کہا کہ مجھے بے حد زیادہ خوشی ہے کہ میرے گھر میں ایک ایسا بکرا ہے جس کے کانوں پر ہمارے نبی کا نام اور اللہ اور علی بھی لکھا ہوا ہے۔ ہم نے اسے بہت ہی احتیاط اور اپنے بچے کی طرح پالا ہے۔ اس کی عمر ڈھائی سال کی ہو چکی ہے۔

اس بکرے کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے وسیم پٹھان نے کہا کہ بہت سے لوگ احمد آباد اس بکرے کو دیکھنے آتے ہیں۔ وہیں کچھ لوگ اس بکرے کی قیمت جاننے بھی آتے ہیں۔ لیکن میرا اس بکرے کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس بکرے کو راجا کے نام سے پکارنے والے وسیم پٹھان کی خواہش ہے کہ اداکار سلمان خان ان کے بکرے کو لے جائیں۔ وہ کہتے ہیں میں سلمان خان کو اس بکرے کو دینا چاہتا ہوں۔ میں نے اسے اپنے فیملی کے رکن کے طور پر پالا ہے۔

اس بکرے کے حوالے سے مولانا محمد مختار کہتے ہیں کہ عید الاضحی کا تہوار اللہ تعالی کی راہ میں اپنے مال کی قربانی دینے کا نام ہے۔ اس دن بکرے کی قربانی دی جاتی ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی قدرت ہے اللہ جسے جس ڈھنگ سے چاہے وہ پیدا کرتا ہے۔ اس بکرے کے اندر یہ خصوصیت ہے۔ اس بکرے کے کان پر محمد، اللہ اور اس کی پشت کی جانب مولا علی مشکل کشا کا نام لکھا ہوا ہے، جس وجہ سے یہ بکرا عام بکروں سے کافی خاص ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے وزنی بکرے کا خطاب 'رستم' کے نام، وزن جان کر رہ جائیں گے حیران

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.