اندور: اندور میں چوتھے مرحلہ کا انتخاب یوں تو الیکشن ختم ہو چکا ہے۔ لیکن یہاں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کی خاصی تعداد نے بھی رائے دہی سے استفادہ کیا۔ اندور نشست پر دور دراز علاقوں میں ووٹ ڈالنے کی غرض سے پولنگ مراکز کے باہر خواتین کی قطاریں دیکھی گئیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ انہوں نے علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی رائے دہی کے حق کا فائدہ اٹھاکر ووٹ دے رہی ہیں۔ جب کہ خواتین کو رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی کی امید اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کی امیدیں وابستہ ہیں۔ پولنگ مراکز کے باہر امیدوں سے بھرے رائے دہندوں کی بھی لائنس دیکھی گئیں جن میں خواتین ووٹرز کی قابل ذکر تعداد بھی شامل تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
اندور کے کانگرس امیدوار نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لیا - LOK SABHA ELECTION 2024
سورت اور اندور میں جنتا کے ادھیکاروں کو چھینا گیا: منوج جھا - Manoj Jha On Surat Seat
قبل ازیں یہاں اندور میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں ووٹنگ کی گئی۔ ریاست مدھیہ پردیش کے مالوا اور نماڈ میں لوک سبھا انتخاب کے آٹھ نشستوں میں ووٹنگ کی گئی۔ ملک بھر میں لوک سبھا انتخاب کے چوتھے مرحلہ کے لیے 96 نشستوں میں ووٹنگ ہوئی۔ مالوہ اور نماڈ کی آٹھ نشستوں کے لیے بھی ووٹنگ کی گئی، جس میں تقریباً ایک کروڑ 61 لاکھ ووٹرس نے اپنے حق رائی دہی کا استعمال کیا۔ یہاں پر 12 امیدوار تھے۔ لیکن جہاں مقابلہ سیدھے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان تھا وہیں کانگریس کے امیدوار نے پرچۂ نامزدگی واپس لے لیا تھا۔ کانگریس کے امیدوار نہیں ہونے کی وجہ سے کانگریس نے اس بار نوٹا کے لیے لوگوں سے اپیل کی تھی۔ چوتھا مرحلہ کی پولنگ ختم ہوگئی اب تین مرحلے باقی ہیں۔ ان سات مرحلوں کے ووٹوں کے نتائجوں کا اعلان چار جون کو ہوگا تبھی پتہ چلے گا کہ ملک میں کس کی حکومت حکومت بنتی ہے۔