کولکاتا: لوک سبھا کی 543 سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔مغربی بنگال میں بی جے پی اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔مغربی بنگال کی کل 42 سیٹوں پر سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
ابتدائی رحجانات کے بعد مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس 42 سیٹوں میں سے 31 سیٹوں پر برتری حاصل کرلی جبکہ بی جے پی 11 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔کانگریس کو دو سیٹوں پر اپنی برتری بنائے رکھی ہے۔مرشدآباد لوک سبھا سیٹ پر سی پی ایم کے محمد سلیم اور ترنموک کانگریس کے ابو طاہر خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ چاری ہے۔
بہرامپور لوک سبھا سیٹ سے مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر یوسف پٹھان پر برتری حاصل ہے۔
ڈائمنڈ ہاربر پاتلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی تقریبا 32 ہزاروں ووٹوں سے آگے ہیں۔کولکاتا جنوب سے سائرہ شاہ حلیم پر ترنمول کانگریس کی امیدوار مالا رائے کو برتری حاصل ہے۔
بشیر ہاٹ لوک سبھا سیٹ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار حاجی نورالاسلام 26 ووٹوں سے آگے ہیں۔اس کے علاوہ مغربی بنگال میں سب سے زیادہ موضوع بحث بیرکپور پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ پر ترنمول کانگریس کے پارتھا بھومک کو برتری حاصل ہے۔