ETV Bharat / state

مغربی بنگال حکومت نے سی اے جی کی رپورٹ کو مسترد کردیا - مغربی بنگال حکومت

Bengal Govt Reject CAG Reportریاستی حکومت سی اے جی (کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا) کی دی گئی رپورٹ سے متفق نہیں ہے۔ چیف سکریٹری بی پی گوپالک نے جمعہ کو ریاستی سیکریٹریٹ میں منعقد پریس کانفرنس میں کہاکہ ریاستی حکومت سی اے جی کی اس رپورٹ کو قبول نہیں کرے گی ۔

مغربی بنگال حکومت نے سی اے جی کی رپورٹ کو مسترد کردیا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 9, 2024, 6:50 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے چیف سکریٹری بی پی گوپالک نے کہا کہ رپورٹ میں کل آٹھ محکموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں دو لاکھ 29 ہزار کروڑ روپے کی بات کی گئی ہے۔یہ پوری رپور ٹ غلط فہمیوں پر مشتمل ہے۔اس رپورٹ میں 2002-03 سے 2020 تک کے حساب مانگے گئے ہیں ۔جب کہ ممتا بنرجی 2011میں اقتدار میں آئیں۔

خیال رہے کہ بی جے پی اس رپورٹ کو ترنمول کانگریس کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے ۔ نریندر مودی حکومت نے شکایت کی ہے کہ مغربی بنگال حکومت مرکزی گرانٹ کے تقریباً دو لاکھ 29 ہزار کروڑ کے اخراجات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں دی ہے۔ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ اس رقم میں ترنمول کانگریس نے ہیرا پھیری کی ہے۔

رپورٹ آنے کے بعد ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کوخط لکھ کر احتجاج کیا تھا ۔ترنمول کانگریس کا دعویٰ ہے کہ اس میں بائیں بازو کے 2002-03 کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ حکمران جماعت نے سوال اٹھائے ہیں کہ وہ اکاؤنٹ کیوں مانگا جا رہا ہے۔ جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں چیف سکریٹری نے کہاکہ اب سوال یہ ہے کہ اگر 20 سال سے یوسی نہیں دی گئی ہے، تو سی اے جی سے ہمارے اے جی اور آڈٹ کرنے والے انہیں بتا سکتے تھے کہ یوسی اس سال زیر التوا ہے۔

اس لیے اگر ضرورت پڑی تو ہم اس معاملے پر بات کریں گے۔کیونکہ یہ صحیح رپورٹ نہیں ہے۔ تمام محکموں کے سیکرٹری یوسی کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں میں 334 ایسی ٹیمیں مختلف وزارتوں سے آئی ہیں۔ اس میں صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ پنچایتیں بھی شامل ہیں۔ لیکن زیادہ تر مرکزی پارٹیاں پنچایت کے لیے آئیں۔ پارٹی کی طرف سے مانگی گئی تمام معلومات جمع کر دی گئی ہیں۔ کچھ بھی زیر التوا نہیں ہے۔ تمام 334 مرکزی وفود کو اطلاع دی گئی ہے۔ نو بنو میں پریس کانفرنس میں فنانس سکریٹری منوج پنت، ہوم سکریٹری نندنی چکرورتی اور دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال بجٹ اجلاس ،لکشمی بھنڈارکی رقم میں اضافہ

خیال رہے کہ سی اے جی رپورٹ کو لے کراسمبلی میں ہنگامہ ہوچکا ہے ہے۔ ریاست کی اہم اپوزیشن جماعت بی جے پی نے ریاستی حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔ بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی نے اس پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے اسمبلی میں زیر التواء تجویز پیش کی۔ اس کے علاوہ بی جے پی نے سی اے جی رپورٹ کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔ جب کہ اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے اس بحث کی اجازت نہیں دی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.