ETV Bharat / state

جو انڈیا اتحاد کے ساتھ نہیں ہے، اس کے بارے میں کیا بات کرنا: محمد سلیم - Lok Sabha Election

Mohammad salim on Mamata سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج بی جے پی کے ایک صدمہ ہوگا۔بی جے پی اور پردے کے پیچھے رہنے والی اس کی حلیف جماعتوں کو ہندوستان کے عوام نے نکار دیا ہے۔وقت سے پہلے ہی 400 پار کے نعرے کا دم نکل گیا۔

جو انڈیا اتحاد کے ساتھ نہیں ہے اس کے بارے میں بات کیا کرنا:محمد سلیم
جو انڈیا اتحاد کے ساتھ نہیں ہے اس کے بارے میں بات کیا کرنا:محمد سلیم (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 3:44 PM IST

جو انڈیا اتحاد کے ساتھ نہیں ہے اس کے بارے میں بات کیا کرنا:محمد سلیم (etv bharat)

کولکاتا: لوک سبھا انتخابات 2024 کے چار مرحلے مکمل ہو چکے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے اکثریت کے دعوی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن انتخابی سرگرمیوں کے بیچ بی جے پی کے 400 پار کا نعرے کی گونج کم ہوتی محسوس ہو رہی ہے۔ انڈیا اتحاد بے جے پی کی شکست کو یقینی قرار دے رہا ہے۔ ترنمول کانگریس ابھی سے انڈیا اتحاد کو باہر سے حمایت دینے کی بات کہہ رہی ہے۔

ہگلی ضلع میں اپنی پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں تشہیری مہم کے دوران سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ آہستہ آہستہ ساری چیزیں واضح ہوجائیں گی کہ کون کہاں تک جائے گا۔ لیکن ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ بی جے پی کو 400 سیٹیں نہیں مل رہی ہیں۔ اسی وجہ سے بی جے پی نے اس بار 400 پار کے نعرے کے بجائے مذہب کی سیاست کو ہوا دینے مصروف ہے۔

محمد سلیم نے انڈیا اتحاد میں شامل تمام جماعتوں نے ایمانداری کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد کی۔ اسی وجہ سے مغربی بنگال میں کانگریس اور سی پی آئی ایم نے ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔لیکن ٹی ایم سی کہتی ہے کہ کانگریس اور بائیں محاذ بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ پورے ملک کو پتہ ہے کہ کون کے کس کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے انڈیا اتحاد کو بنایا ہے اور اس کی حمات بھی کریں گے: ممتا بنرجی

انہوں نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان رشتہ بہت مضبوط ہے۔ اس لیے کہ ٹی ایم سی بی جے پی کی حکومت میں رہ چکی ہے۔ اب پردے کے پیچھے سے حمایت کرتی ہے۔ ممتابنرجی انڈیا اتحاد کے بارے میں کچھ بھی کہہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اتحاد کے ساتھ نہیں ہیں۔ جو اتحاد کے ساتھ نہیں ہے، اس کے بارے میں بات کیا کرنا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.