ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کا تمام زبانوں کے احترام کا پیغام - ممتا بنرجی

Mamata Banerjee Slam BJP عالمی یوم مادری زبان کے موقعے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آدھار کارڈ کو غیر فعال کے جانے پر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے پنجابی پولیس آفیسر کے خلاف خالصتانی ریمارکس پر بھی احتجاج کیا۔ مادری زبان بنگالی کے ساتھ ساتھ انہوں نے انگریزی سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ممتا بنرجی نے تمام زبانوں کے احترام کا پیغام دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 10:41 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اس بین الاقوامی مادری زبان کے موقعے پر بی جے پی کی شدید تنقید کی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ آدھار کی منسوخی کو لے کر احتجاج کرنے کے بعد’’آدھار کے ساتھ جو ہوا، ہم نے اسے روک دیا۔ بنگال یہ کر سکتا ہے۔ ہم نے کارروائی کی ہے۔ تمام ووٹروں کے آدھار کارڈ کو غیر فعال کر دیا گیا تھا۔ میں ووٹوں کی گنتی سے زیادہ انسانیت پر یقین رکھتی ہوں۔ بنگال کے کسی بھی شہری کو پریشان ہونے نہیں دیا جائے گا۔

عالمی یوم مادری زبان کے موقعے پر وزیر اعلیٰ بنگالی زبان کے بارے میں خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر زبان کی اپنی خصوصیات ہوتی ہیں۔ ہم تمام زبانوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔ میں نے اولچک میں لکھا آج ایک ایسا رجحان ہے جو بنگال کی ثقافت کو توڑ رہا ہے۔ اعتماد اور یقین پیدا کرنے والے کلچر کی توہین کرکے یہاں باہری کلچر کو مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آج ہمیں حلف لینا ہے کہ ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوٹی پر تعینات آفیسر کے خلاف تبصرے پر بی جے پی کو معافی مانگنی چاہئے

اس کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نوجوان نسل سے انگریزی سیکھنے کی درخواست کرتی ہوں۔ بہت سے افسران انگریزی لکھنے میں غلطی کرتے ہیں۔ ان کی تربیت ناقص ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.