ندیا:مغربی بنگال کے ضلع ندیا کے شانتی پور کے گورنمنٹ سروس پروگرام میں ممتا بنرجی نے بی جے پی مخالف لیڈروں کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر آپ مجھے جیل میں ڈال دیں گے تو بھی میں جیل توڑ کر باہر آؤں گی۔حالاں کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہیمنت سورین کی گرفتار ی سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ریاستی بی جے پی کے چیف ترجمان شیامک بھٹاچاریہ نےکہا کہ ممتا بنرجی خود کو ناقابل شکست سمجھتی ہیں ۔شاید وہ اس طرح کی بیان بازی کررہی ہیں ۔
ممتا برجی نےکسی کا نام لئے بغیر بی جے پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم سب چور ہیںممتا بنرجی نے کہا کہ پانچ انگلیاں برابر نہیں ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت طویل مدت تک اقتدار میں رہتی ہے تو پھر کچھ لوگوں پر الزامات لگتے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پوری پارٹی چور ہے۔
ای ڈی نے جے ایم ایم کے صدر ہیمنت سورین کو گرفتار کرنے کے ایک دن بعد ، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل حزب اختلاف کے رہنماؤں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جارہا ہے اور اگر اسے جیل بھیجا گیا تو وہ کسی نہ کسی طرح اس سے نکل جائے گی۔مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہےکہ بی جے پی کے لوگ سنت ہیں ۔وہ لوگ بلند آواز میں چیخ رہے ہیں تاکہ انہیں کوئی چور نہیں کہے مگر اصل مجرم وہ ہیں ۔ خالی برتن سب سے زیادہ آواز دیتے ہیں۔ آج وہ اقتدار میں ہیں اور اسی وجہ سے وہ ایجنسیوں کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ کل وہ اقتدار میں نہیں ہوں گےتو معلوم ہوجائے گا کون چور ہے اور کون ایماندار ہے۔
یاد رہے کہ سی بی آئی اور ای ڈی مغربی بنگال میں متعدد گھوٹالے کے معاملات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سابق ریاستی وزرا پارتھو چٹرجی اور جیوتی پریہ ملک کو بالترتیب اسکول سروس کمیشن کی بھرتی اسکام اور راشن کی تقسیم کے گھوٹالے کے سلسلے میں گرفتار ی ہوئی ہے۔ ترنمو ل کانگریس کے سینئر لیڈر انوبرتا منڈل بھی مویشی اسمگلنگ گھوٹالہ کے معاملے میں جیل میں ہیں ۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کوئلہ اور گائے اسمگلنگ کو لے کر بی ایس ایف اور بی جے پی پر جوابی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گائے کی اسمگلنگ، کوئلے کی اسمگلنگ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ ترنمول کے نام پر ہو رہا ہے۔گائے کو سرحد پار سے اسمگل کیا جا رہا ہے۔ وہاں بی ایس ایف کے گارڈز ہیں۔ کوئلہ کون دیکھتا ہے؟ سی آئی ایس ایف۔ کس کی ایجنسی ہے؟ کول انڈیا کمپنی کس کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:راہل کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں کثیر تعداد میں سی پی آئی (ایم) کے حامی بھی شامل
ترنمول کانگریس کے لیڈر انوبرتا منڈل گائے کی اسمگلنگ کیس میں اب بھی جیل میں ہیں۔ ان کی بیٹی سکنیا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کوئلہ اسمگلنگ کیس میں ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی سے ای ڈی نے کئی بار پوچھ گچھ کی ہے۔ ابھیشیک کی بیوی روجیرا بنرجی نرولا سے بھی مرکزی تفتیشی ایجنسی نے پوچھ گچھ کی تھی۔
یواین آئی