ETV Bharat / state

سندیش کھالی میں سی بی آئی کے چھاپے پر ممتا بنرجی نے سوالات کھڑے کیے - sandeshkhali Incident

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 27, 2024, 5:43 PM IST

Mamata on CBI Raid: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سندیش کھالی میں ہتھیاروں کی برآمدگی کے واقعے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ سی بی آئی، این ایس جی نے گاڑی لے کر ہتھیار کا بندوبست نہیں کیا ہے؟

سندیش کھالی میں سی بی آئی کے چھاپے پر ممتا بنرجی نے سوالات کھڑے کئے

کولکاتا: سی بی آئی نے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران سندیش کھالی میں شیخ شاہجہاں کے رشتہ دار کے گھر سے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔ سی بی آئی کے ساتھ اس مہم میں این ایس جی ۔اواس آپریشن میں شامل ہوا جو تقریباً ایک دن تک جاری رہا۔ ترنمول کانگریس نے پولنگ کے دن سی بی آئی، این ایس جی کے چھاپوں کے مقصد کے بارے میں الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔ چند گھنٹوں میں وزیر اعلیٰ نے کلٹی جلسہ عام سے سندیش کھالی کے ہتھیاروں کی برآمدگی کے معاملے میں سی بی آئی، این ایس جی کے رول پر سوال اٹھائے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئےممتا بنرجی نے کہا کہ آپ اتنے جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟ یہاں چاکلیٹ بم پھٹنے پر بھی سی بی آئی، این آئی اے، این ایس جی کیوں بھیجتے ہیں؟ گویا جنگ جاری ہے اور یہ سب ایک جگہ پر ہے۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کیا برآمد کیا جا رہا ہے۔ شاید وہ اسے گاڑی میں لے آئے اور چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، کسی نےبھی نہیں دیکھا کہ ہتھیار برآمدہوا ہے یا نہیں ۔وزیر اعلیٰ نے مزید الزام لگایا کہ سی بی آئی نے پولیس کو بتائے بغیر یہ کارروائی کی۔

ممتا بنرجی نے کلٹی میں پارٹی امیدوار شتروگھن سنہا کے لیے مہم چلائی۔ وزیر اعلیٰ نے میٹنگ سے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست تنقید کی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی بابو غریبوں پر اتنا ظلم کیوں کرتے ہیں؟ ادویات، کھانا پکانے کی گیس، آلو، دیگ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ تم نے ہر چیز کی قیمت بڑھا دی ہے، لیکن اپنی ہی قیمت گھٹ گئی ہے۔ لوگ اب آپ پر اعتبار نہیں کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’وہ بم پھینک کر اور نوکریاں کھا کر الیکشن جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ووٹ جیتنے کا چیلنج اس طرح نہیں کرنے دیں گے۔

خیال رہے کہ آج ممتا بنرجی کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکا ہوگیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہاں کوئلے کی کان بیچنے کا منصوبہ ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہاں سے ٹیکس ہٹا دیا جائے تب بھی ہمیں فائدہ نہیں ملتا۔ مرکزی حکومت نے راشن کے لیے 12 ہزار کروڑ نہیں دیے۔ اتنا جھوٹا وزیراعظم میں نے پہلے نہیں دیکھا۔ اس نے صرف بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترنمول کانگریس کا الیکشن کمیشن کو خط، کہا پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

بی جے پی امیدوار سریندر سنگھ اہلووالیا کو مخاطب کرتے ہوئے ممتا نے کہاکہ ’’آپ بھی سکھ برادری کے رکن ہیں۔ جب غدار نے سکھ پولیس والے کو خالصتانی کہا تو آپ خاموش کیوں تھے؟وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کلٹی درگاپور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گاؤں پہنچیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آسنسول میں لوک سبھا انتخابات کی مہم چلا رہی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.