ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے اروند کیجریوال کو ضمانت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا - ARVIND KEJRIWAL RELEASED

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 9:31 PM IST

Mamata on Arvind Kejriwal: ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اورند کیجریوال کی ضمانت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ انتخابی لڑائی میں بہت ہی مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

ممتا بنرجی نے اروند کیجرئوال کو ضمانت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا
ممتا بنرجی نے اروند کیجرئوال کو ضمانت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا (etv bharat)

کولکاتا: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے تعلقات ہمیشہ بہت اچھے رہے ہیں۔ کیجریوال نے بھی ممتا کی کال پر انڈیا اتحاد میں شمولیت اختیار کی۔ لیکن دہلی کے وزیر اعلیٰ کو لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد ایکسائز کرپشن کیس میں جیل جانا پڑا۔

اس وقت ممتا بنرجی نے اروند کیجریوال کی حمایت میں کھڑی تھیں۔ ٹی ایم سی کی سربراہ نے فون کرکے اروند کیجرویوال کی بیوی سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا تھا ۔ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ نے یکم جون تک کے لیے عبوری ضمانت دی ۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے خوش ہیں۔ اروند کیجریوال کو ضمانت ملنے سے انہیں اور ان کی فیملی کو راحت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیجریوال 51 دن بعد جیل سے باہر آئے، بیوی اور بیٹی بھی ساتھ، ان شرطوں پر ملی ضمانت

اروند کیجریوال کی ضمانت کی خبر کے سامنے آنے کے بعد مغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ میں بہت خوش ہوں، سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام رواں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کیجریوال اور ان کی پارٹی کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.