ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا،بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر مرکزی حکومت کی نظر ہے - Mamata on Bangladesh Issue

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 9:26 PM IST

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت پڑوسی ملک کے حالات پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں لوگوں کو بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا،بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر مرکزی حکومت کی نظر ہے
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا،بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر مرکزی حکومت کی نظر ہے (etv bharat)

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بنگلہ دیش کو لے کر محتاط ہیں۔ وہ اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتی ہیں کیونکہ یہ پڑوسی ممالک کا معاملہ ہے۔ اس کے برعکس انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ اس بارے میں کچھ کہنے کے لیے ہندوستان کی حکومت کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر پیر کو قانون ساز اسمبلی میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ وزراء کو بھی خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے سلسلے میں بیان سے گزیز کریں۔ وزیر اعلیٰ نے اس معاملے پر مزید تبصرہ نہ کرنے کا بھی کہا۔

ممتا بنرجی نے آج کہاکہ ہمیں ابھی تک بنگلہ دیش کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں ہیں۔ میں بنگال میں تمام لوگوں سے پرسکون رہنے کی درخواست کروں گی۔ میں درخواست کروں گی کہ بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔ کسی بھی کشیدگی میں کوئی بھی اشتعال انگیز تبصرہ یا پوسٹ نہیں کرے گا کیونکہ یہ ہندوستانی حکومت کے ماتحت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ -

وزیر اعلیٰ کے مطابق یہ دونوں ممالک کی حکومتوں کا معاملہ ہے۔ ہم اس سلسلے میں ہندوستانی حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں گے۔انہوں نے ریاستی کابینہ کے اجلاس میں ریاستی وزراء کو بھی یہی انتباہی پیغام دیا۔ اس دن ریاستی اسمبلی میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.