ETV Bharat / state

جن کے آدھار کارڈ منسوخ کئے جارہے ہیں وہ پریشان نہ ہوں: ممتا بنرجی

Mamata Banerjee React وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے متوا سماج کے نام خط لکھ کر پیغام دیا ہے کہ جن کے آدھار کارڈ منسوخ ہوئے ہیں انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ریاستی حکومت ان کے ساتھ ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے مغربی بنگال نماشودرا ویلفیئر بورڈ کو بھی ایک خط سے آگاہ کیا ہے۔

جن کے آدھار کارڈ منسوخ کئے جارہے ہیں وہ پریشان نہ ہوں:ممتا بنرجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 1:18 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں آدھار کارڈ کی منسوخی سے متعلق مختلف شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اس لیے نماشودرا تنظیم کے ذریعے وہ ان لوگوں کو مطلع کرنا چاہتی ہیں جنہیں مرکزی حکومت سے آدھار کارڈ کی منسوخی کا پیغام ملا ہے، اس معاملے کو لے کر کسی بھی طرح سے ڈرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ خط میں یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ریاستی حکومت ان لوگوں کے ساتھ ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن کا آدھار کارڈ منسوخ کر دیا گیا ہے، انہیں وہ تمام سرکاری سہولتیں ملیں گی جو انہیں ملتی تھیں۔ اسے بند نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ آدھار کارڈ کے مسئلہ سے متعلق ایک پورٹل شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ پورٹل 20 فروری سے کام کرنا شروع کردے گا۔ جن لوگوں کو آدھار کارڈ کینسلیشن کا لیٹر ملا ہے وہ اس پورٹل پر اس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں آدھار کارڈ کی منسوخی کو لے کر کئی لوگوں کے پاس نوٹس پہنچ چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گزشتہ چند دنوں سے اس پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔پیر کو ایک پریس کانفرنس میں، وزیر اعلی نے کہاکہ ریاست ان لوگوں کو علیحدہ کارڈ دے گی جن کا آدھار منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بینکنگ یا دیگر کاموں میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ممتا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست خط لکھ کر کارڈ منسوخ کئے جانے پر احتجاج کیا ہے۔

ریاست کے کچھ علاقوں کی طرح متوا سماج کے کئی افراد کے پاس بھی آدھار کارڈ کی منسوخی کا خط ملا ہے۔ اس پر فطری طور پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ ترنمول کانگریس کی طرف سے شکایت کی جا رہی ہے کہ ان کی شہریت چھیننے کے لیے ان کے آدھار کو غیر فعال کیا جا رہا ہے۔ تاہم بی جے پی نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔ بنگاؤں سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکر نے بھی پیر کو دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں آدھار کے معاملے پر عام لوگوں سے معافی مانگی۔ انہوں نے کہاکہ ’’یہ مسئلہ مکمل تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ میں نے اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو سے میٹنگ کی ہے۔ ریاستی صدر سوکانتا مجمدار بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں شاہ نے مجھے اس مسئلے کو حل کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی 24 پرگنہ میں آدھار کارڈ غیر فعال ہونے کا سلسلہ جاری

شانتنو نے کہاکہ جن لوگوں کو اس طرح کے مسائل ہیں، انہیں ایک فارم بھرنا ہوگا اور آدھار کو فعال کرنے کے لیے درخواست دینی ہوگی۔ شانتنو نے پریس کانفرنس میں عام لوگوں کو فون نمبر اور ای میل آئی ڈی دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ صرف بنگال ہی نہیں بلکہ پورے ملک سے اگر کوئی مجھ سے رابطہ کرتا ہے اور فارم بھرتا ہے تو میں ذمہ داری قبول کروں گا اور آدھار کو فعال کروں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.