ETV Bharat / state

منریگا کے تحت ادائیگی 21فروری کو نہیں بلکہ یکم مارچ سے کی جائے گی، ممتا بنرجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 7:59 PM IST

Mamata On MNREGA وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے جاب کارڈ ہولڈروں کو 100 دن کے کام کی ادائیگی سے متعلق کہا کہ ادائیگی میں مزید کچھ دن لگیں گے۔ تاہم ساتھ ہی ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر مرکز ی حکومت ادا نہیں کرتی ہے تو 100 دن کے کام کی رقم کے علاوہ، ان کی حکومت مرکزی ہاؤسنگ اسکیم کے بقایاجات کو بھی ادا کرے گی۔

منریگا کے تحت ادائیگی 21فروری کو نہیں بلکہ یکم مارچ سے کی جائے گی:ممتا بنرجی

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 21 فروری کو ریاست کے 21 لاکھ جاب کارڈ ہولڈروں کے کھاتوں میں 100 دن کے کام کی رقم براہ راست بھیجنے کا وعدہ کیاتھا۔ لیکن جمعرات کو انہوںنے کہاکہ ’’میں نے کہا تھا کہ 21 فروری کو ادائیگی کروں گی۔ لیکن اس میں کچھ دن اور لگیں گے۔ کیونکہ سروے کے مطابق اہل جاب کارڈ ہولڈرز کی تعداد 21 لاکھ نہیں ہے۔

جمعرات کو اسمبلی میں اپنی تقریر میں، ممتا بنرجی نے کہاکہ100 دن کے کام کی رقم وصول کرنے والوں کی تعداد میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔ سروے کے مطابق 21 لاکھ کے بجائے آپ کو ساڑھے 24 لاکھ افراد ہیں۔ ان سب کو ادائیگی کے لیے مزید رقم کی ضرورت ہے۔ ریاستی حکومت کو یہ انتظام کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ لہٰذا 21 فروری کے بجائے یکم مارچ سے ادائیگی شروع کی جائے گی۔

3 فروری کو ممتا بنرجی نے ریڈ روڈ پر منعقد دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مرکزی حکومت 100 دن کے کام کے 21 لاکھ لوگوں کی اجرت ادا نہیں کرتی ہے تو ریاستی حکومت اب مرکزی حکومت پر منحصر نہیں رہے گی ان کی حکومت اس کی ادائیگی کرے گی ۔21 لاکھ لوگوں کی تنخواہوں کے بقایا جات 21 فروری کو ان کے بینک کھاتوں میں پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اکیس فروری کو وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا دورہ پنجاب

تاہم 100 دن کے کام کی ادائیگی کے لیے اضافی وقت مانگنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ نے آج اسمبلی میں یہ بھی اعلان کیا کہ مرکزی حکومت ’’ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے پیسے روکے ہوئے ہیں۔ ہم اس کی بھی ادائیگی کریں گے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ آواس یوجنا کے تحت 11 لاکھ افراد کا پیسہ بھی روک لیا گیا ہے۔ اگر مرکز اپریل تک رقم کلیئر نہیں کرتی ہے تو ہم یکم مئی سے رقم ادا کر دیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.