ETV Bharat / state

راج بھون میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی گورنر سے ملاقات

CM Mamata Banerjee Meet Governor وزیراعلیٗ ممتابنرجی نے گورنر سی وی آنند بوس سے ملاقات کی اور متعدد موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے ممتابنرجی سے ان کی چوٹ کے بارے میں دریافت کی

راج بھون میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی گورنر سے ملاقات
راج بھون میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی گورنر سے ملاقات
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 8:49 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع راج بھون(گورنرہاوس) میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے گورنر سی وی آنند بوس سے ملاقات کی۔گورنر اور وزیراعلی کے درمیان ملاقات کے دوران مختلف موضوع پر تبادلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطانق گورنر سی وی آنند بوس نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو گورنر ہاوس آنے کی دعوت دی تھی۔برودان ضلع میں سرکاری پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد وزیراعلیٰ ممتابنرجی کولکاتا پہنچنے کے بعد گورنر ہاوس چلی گئیں۔

غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں مختلف یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کو لے کر گورنر سی وی آممد بوس اور ریاستی حکومت کے درمیان تنازع چل رہا ہے۔اسی درمیان سپریم کورٹ نے یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کو لے کر جاری تنازع کو حل کرنے کے لئے گورنر اور ریاستی حکومت بات چیت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سڑک حادثہ میں زخمی

دوسری طرف وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو اس وقت پیشانی پر چوٹ لگ گئی جب وہ گودر گراؤنڈ سے ایک میٹنگ سے واپس آرہی تھیں۔ یہ واقعہ بردوان سے انتظامی میٹنگ سے واپسی کے دوران اس وقت پیش آیا جب ان کے ڈرائیور نے کار پر اچانک بریک لگادی۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعلی کلکتہ واپس آنے کے لیے کار میں سوار ہوئیں۔ جلسہ گاہ سے جی ٹی روڈ پر گاڑی کے آتے ہی ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دی۔ اس جھٹکے میں وزیر اعلیٰ کی پیشانی پر چوٹ آئی ہے۔ تاہم کارکو روکے بغیر ممتا بنرجی کلکتہ لوٹ گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.