ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بجٹ کی سخت تنقئد کی - UNION BUDGET 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 7:38 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مرکزی بجٹ سخت تنقید کی۔ انہوں نے یہ بجٹ عوام مخالف، ممتا نے بجٹ کو سمت اورمتعصب قرار دیا۔ اس سے عام لوگوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بجٹ کی سخت تنقئد کی
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بجٹ کی سخت تنقئد کی ((ETV BHARAT))

کولکاتا: مرکزی بجٹ میں اس مغربی بنگال کے لیے دو پروجیکٹوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ اس کے بعد بھی مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے مرکزی بجٹ کی سخت تنقید کی۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بجٹ کو عوام مخالف، بے سمت اور سیاسی طور پر متعصب قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ بجٹ میں عام لوگوں کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔عام لوگوں کو مستقبل میں بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی بجٹ کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ چند ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ بنایا گیا ہے۔یہ اسے سیاسی بجٹ قرار دینا کوئی غلط نہیں ہے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے بھی مرکزی بجٹ پر تنقید کی۔انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ اس بجٹ میں مغربی بنگال کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اقتصادی سروے پیش کرنے کے بعد آج مرکزی بجٹ 2024-25 پیش کیا۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یہ بجٹ نوجوانوں کو کئی طرح کے مواقع فراہم کرے گا: وزیراعظم مودی سمیت دیگر مرکزی وزراء کا ردعمل

نرملا سیتا رمن وزیر خزانہ کے طور پر لگاتار ساتویں بار بجٹ پیش کر رہی ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم مرار جی دیسائی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جنہوں نے بطور وزیر خزانہ پانچ سالانہ بجٹ اور ایک عبوری بجٹ پیش کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.