کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 'اڈیپانی' کے زیر اہتمام افطار پارٹی میں شرکت کی۔ اس بار کولکاتامیونسپل کارپوریشن اس فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پروگرام منعقد نہیں کر سکی کیونکہ ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج شام پارک سرکس میدان پہنچیں۔ پھر وہ مقامی باشندوں سے بات چیت کی۔ افطار پارٹی میں وزیر اعلیٰ کے علاوہ کولکاتا کے میئر فرہاد حکیم، شمالی کولکاتا ترنمول کانگریس کے امیدوار سدیپ بندھوپادھیا جنوبی کولکاتا سے ترنمول کانگریس کی امیدوار مالا رائے، ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا لیڈر ڈیرک اوبرائن، وزیر ششی پنجا، بابل سپریا اور دیگر موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی افطار پارٹی کے موقع پر سیاسی مسائل پر کوئی بات نہیں کی۔روزاداروں سے ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔سوشل میڈیا پر افطار پارٹی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے لکھا سب کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد، میں نے ہر سال کی طرح پارک سرکس میدان میں دعوت افطار کی تقریب میں شرکت کی اور مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں:ماہ رمضان المبارک میں اسلامی کتابوں کی فروخت میں اضافہ - Ramadan 2024
انہوںنے مزید کہاکہ میرے بنگال میں تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں ۔مغربی بنگال میں امن و امان اور خوشحالی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔افطار پارٹی میں وزیراعلی ممتا بنرجی کی شرکت پر مقامی مسلمانوں میں زبردست خوشی پائی گئی۔انہوں نے وزیراعلی ممتا بنرجی کا والہانہ استقبال کیا ۔