ETV Bharat / state

خواتین نے نہیں، این آئی اے نے حملہ کیا، بھوپتی نگر معاملے میں ممتا کا جوابی ردعمل - Mamata Banerjee On NIA Attack

Mamata Banerjee on NIA: ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے کہا کہ رات کے وقت اگر دس بارہ افراد گاؤں میں داخل ہوگئے تو لوگ کیا سمجھیں گے۔ افراتفری پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے کو کسی بھی علاقے میں کارروائی کرنے سے پہلے مقامی تھانے کی پولیس کو اطلاع دینی چاہیے لیکن انہوں نے ایسا کیوں نہیں کیا؟ اس کا کون جواب دے گا۔

خواتین نے نہیں این آئی اے نے حملہ کیا، بھوپتی نگر معاملے میں ممتا کا جوابی ردعمل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 5:00 PM IST

خواتین نے نہیں این آئی اے نے حملہ کیا، بھوپتی نگر معاملے میں ممتا کا جوابی ردعمل

رائے گنج: مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے رائے گنج میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ آج پورا ملک اس کا گواہ ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ جانچ کے نام پر ایجنسیاں جو کچھ کر رہی ہیں، وہ کیا صحیح ہے۔ مغربی بنگال میں حکومت ہے، پولیس انتظامیہ ہے۔ اسے اپنا کام کرنے دیجیے۔ سندیش کھالی میں زمین کا مسئلہ تھا۔ پولیس نے کارروائی کی اور اس معاملے میں قصوروار کو گرفتار کرلیا۔

ان کا کہنا ہے کہ چند نیوز چینلز کے کاموں پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔ نیوز چینلز نے پورے معاملے کی جانچ کرنا بھی ضروری نہیں سمجھا۔ پہلے پورے معاملے کی تفصیلی جانکاری حاصل کریں، اس کے بعد خبر بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگال میں این آئی اے کی ٹیم پر حملہ - attack on NIA team in Bengal

واضح رہے کہ چند ماہ قبل مغربی بنگال میں راشن کے مبینہ گھوٹالہ کے سلسلے میں ماخوذ اور جیل میں بند ٹی ایم سی کے مضبوط رہنما شیخ شاہجہاں اور ایک اور حکمراں پارٹی لیڈر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارتے ہوئے سندیش کھالی میں مظاہرین کے ذریعہ ای ڈی افسران کی ایک ٹیم کو گھیر لیا گیا تھا، ان پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں مغربی بنگال کی حکمراں پارٹی پر سخت نکتہ چینی کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.