ETV Bharat / state

دس فروری کو بنگال بی جے پی لیڈران ایودھیا جانے کا پروگرام منسوخ

BJP MLAs Cancel Ayodhya Tour وزیرا عظم نریندر مودی کی ہدایات کے بعد بی جے پی ممبران اسمبلی کا 10فروری کو ایودھیا جانے کا پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔بی جے پی کے ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈ ر شوبھندو ادھیکاری کی قیادت میں بی جے پی کے ممبران اسمبلی ایودھیا جانے والے تھے۔

دس فروری کو بنگال بی جے پی لیڈران ایودھیا جانے کا پروگرام منسوخ
دس فروری کو بنگال بی جے پی لیڈران ایودھیا جانے کا پروگرام منسوخ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 30, 2024, 4:41 PM IST

کولکاتا:گزشتہ 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کے بعد بی جے پی کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا کہ فروری سے ملک کے مختلف حصوں سے پارٹی لیڈر اور کارکنان مرحلہ وار رام مندر کا دورہ کریں گے۔ تاکہ لوک سبھا انتخابات کے دوران اس کے ذریعہ ووٹروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی جا سکے ۔مندر کے افتتاح کے بعد ہر دن ایودھیا میں بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں ۔ملک کے مختلف حصوں سے روزانہ اوسطاً دو سے ڈھائی لاکھ لوگ رام مندر کا درشن کرنے آرہے ہیں۔ اتر پردیش انتظامیہ ان حالات میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ایودھیا کے ایسے حالات میں خود وزیر اعظم نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کو ایودھیا آنے کے پروگرام کو فی الحال منسوخ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دہلی کے دین دیال اپادھیائے مارگ سے مختلف ریاستوں کے سرکردہ رہنماؤں کو براہ راست فون کرکے منسوخ کرنے کی ہدایت دی گئی۔پارٹی اعلیٰ قیادت کی ہدایت کے بعد شوبھندو ادھیکاری نے اپنا دورہ منسوخ کردیا۔

انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو وزیراعظم کی ہدایات سے بھی آگاہ کیا۔ شوبھندو ادھیکاری نے منگل کو کہاکہ ہم سب کا فروری میں رام مندر جانا تھا۔ لیکن ہمیں پارٹی کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو فی الحال ایودھیا نہیں جانے کی ہدایت دی ہے۔اس لیے ہمارا ایودھیا کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں جلد ہی شہریت تریمی قانون نافذ ہوگا: شانتن ٹھاکر

شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ جب پارٹی دوبارہ ہدایات دے گی تو ہم فوراً رام مندرجائیں گے۔بی جے پی ممبران اسمبلی 10 فروری کو رام مندر کے دورے کی خبر سے پرجوش تھے۔ شوبھندو ادھیکاری کا پیغام موصول ہونے کے بعد وہ مایوس ہیں۔ یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.