ETV Bharat / state

ریاست تلنگانہ کو ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے لے جائیں گے: ریونت ریڈی - وزیراعلیٰ ریونت ریڈی

Revanth Reddy React ریاست کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ ہم ترقی کی دوڑ میں ریاست کو سب سے آگے لے جانے کی کوشش کریں گے۔ لیکن ایک بات واضح کرنا چاہوں گا کہ متحدہ آندھرا پردیش میں جتنی آبی لوٹ مار ہوئی تھی، اس سے زیادہ کے سی آر کے دور اقتدار میں ہوئی۔

ریاست تلنگانہ کو ترقی کی دوڑ میں سے آگے لے جائیں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 11:44 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ ہماری حکومت ریاست کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کی کوشش کرے گی۔ ہمارے پاس ترقیاتی منصوبے ہیں۔ ان منصوبوں کی بدولت ریاست ملک میں سے زیادہ زیادہ ترقی یافتہ بنائیں گے۔ کانگریس کی چھ گارنٹی اسکیموں کی بدولت تلنگانہ اور حیدرآباد کو نمبر ون بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی الزام لگایا کہ متحدہ آندھرا پردیش میں جتنی آبی لوٹ مار ہوئی ہے اس سے کہیں زیادہ کے سی آر کے دور اقتدار میں ہوئی ہے۔دونوں سابقہ حکومتوں کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اب ایسا بالکل نہیں ہو گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ رائل سیما پانی منتقل کرنے میں سابق وزیر اعلی کے سی آر نے مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان سیاہ ڈیل کی وجہ سے بی جے پی لیڈروں نے پالامورو کی ترقی پر ایک بار بھی سوال نہیں اٹھایا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر وہ لوک سبھا میں 14 ایم پی سیٹیں جیتیں گے تب ہی کانگریس جنگ جیت پائے گی۔ انھوں نے اس موقعے پر ایک ہفتے کے اندر 500 روپے میں گیس سلنڈر اور 200 یونٹ مفت بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس سربراہ کے سی آر کو عام انتخابات میں پالامورو کے عوام سے معافی مانگنے کے بعد ہی ووٹ مانگنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں ایک اور کتاب میلہ

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ ہر ایک غریب کو جس کے پاس راشن کارڈ ہے ایک ہفتہ کے اندر 200 یونٹ مفت بجلی اور 500 روپے کا گیس سلنڈر فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے ہی حلقہ انتخاب کوڑنگل کا دورہ کیا۔ انہوں نے 4,369 کروڑ روپے کے 20 ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے اعلان کردہ ہر وعدے کو جلد از جلد نافذ کیا جائے گا اور 15 مارچ کو ریتھو بندھو اور ریتھو بھروسہ دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.