ETV Bharat / state

دہلی میں پانی کا مسلہ: جل ستیہ گرہ پر بیٹھیں وزیر آتشی کا ہیلتھ چیک اپ، وزن اور شوگر لیول کم - Atashi hunger strike

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 23, 2024, 1:22 PM IST

دہلی حکومت میں پانی کے وزیر آتشی نے کہا ہے کہ چاہے انہیں کتنی ہی مشکلات اٹھانا پڑیں، انشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دہلی کے لوگوں کو پانی نہیں مل جاتا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہفتہ کو ان کا ہیلتھ چیک اپ کیا گیا جس میں ان کا وزن اور شوگر لیول کم پایا گیا۔

عآپ کا دعویٰ، آتشی کا وزن کم ہوا ہے
عآپ کا دعویٰ، آتشی کا وزن کم ہوا ہے (Etv Bharat)

نئی دہلی: 28 لاکھ دہلی والوں کو ہریانہ سے ان کے حق کا پانی دلانے کے لئے جمعہ سے آبی وزیر آتشی بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہیں۔ آتشی نے کہا ہے کہ ہریانہ دہلی کی عوام کو ان کے حصے کا پانی نہیں دے رہا ہے اور جب تک میں دہلی والوں کو انصاف نہیں دلوالیتی ہوں تب تک میں اپنی بھوک ہڑتال ختم نہیں کرونگی۔

واضع رہے کہ عام آدمی پارٹی میں آب پاشی کی وزیر آتشی جمعہ کے دن ہنگر اسٹرائک پر بیٹھی تھیں، کل دوسرے دن ان کی صحت کا معائنہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کیا۔ ہیلتھ چیک اپ کے دوران ڈاکٹروں نے آبی وزیر آتشی کے بلڈ پریشر اور شوگر لیول میں کمی ریکارڈ کی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ نہ کھانے کی وجہ سے ان کا وزن بھی کم ہو گیا ہے۔

جس طرح سے آتشی کا شوگر لیول پہلے دن کے مقابلے دوسرے دن 16 یونٹ کم ہوا ہے، ڈاکٹروں نے اسے خطرناک بتایا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اگر بھوک ہڑتال جاری رہی تو آنے والے چند دنوں میں ان کے جسم میں کیٹونز کی مقدار بڑھ سکتی ہے جو خطرناک ہے۔ دہلی میں پانی کی فراہمی کے لیے لڑ رہی آتشی کا کہنا ہے کہ چاہے انہیں کتنی ہی پریشانی کیوں نہ اٹھانی پڑے، وہ اس وقت تک اپنا انشن جاری رکھیں گی جب تک دہلی کے لوگوں کو پورا پانی نہیں مل جاتا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ عام آدمی پارٹی کے قومی سکریٹری پنکج کمار گپتا نے بھی دہلی میں پانی کے بحران کو لے کر لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کو خط لکھا ہے۔

خط میں پنکج کمار گپتا نے کہا ہے کہ دہلی میں پانی کے بحران کو لے کر تمام ایم پی، ایم ایل اے اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اتوار کو آپ سے ملنے آ رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کو لکھے خط میں گپتا نے لکھا ہے کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ دہلی کو پچھلے کچھ دنوں سے پانی کے بحران کا سامنا ہے۔

ہریانہ حکومت نے دہلی کو پانی کا پورا حصہ ابھی تک نہیں دیا ہے جس کی وجہ سے دہلی میں پانی کا بحران بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ گرمی کی لہر نے دہلی میں پانی کی مانگ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ایسے میں ہریانہ حکومت کی طرف سے دہلی میں پانی نہ چھوڑنے سے پانی کا بحران مزید گہرا ہو گیا ہے۔

دہلی میں روزانہ تقریباً 1005 ملین گیلن (MGD) پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ چونکہ دہلی اپنی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح سے پڑوسی ریاستوں پر منحصر ہے۔ اس لئے 1005 ایم جی ڈی پانی میں سے ہریانہ کی جانب سے دہلی کو 613 ایم جی ڈی پانی ملنا چاہیے، لیکن اسے ہریانہ سے صرف 513 ایم جی ڈی پانی مل رہا ہے۔ ہریانہ سے دہلی میں روزانہ 100 ایم جی ڈی کم پانی آتا ہے۔ اس کی وجہ سے دہلی کے 28 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پانی نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے اہلِ دہلی پریشان ہیں۔

بھوک ہڑتال کے پہلے دن وزیر آتشی کی صحت کی تفصیلات

بلڈ۔ پریشر - 132/88 ایم ایم ایچ جی

بلڈ۔ شوگر - 99mg/dL

وزن- 65.8 کلوگرام

آکسیجن کی سطح - 98

انشن کے دوسرے دن آتشی کی صحت کی تفصیلات

بلڈ پریشر - 119/79mmhg

بلڈ شوگر - 83mg/dL

وزن - 65.1 کلوگرام

آکسیجن کی سطح - 98

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.