ETV Bharat / state

مشہور درگاہ نجف ہند جوگی پورہ بجنور کی کمیٹی کا سرسی میں پرتپاک استقبال - Dargah Aliya Najaf E Hind

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 2:38 PM IST

Dargah Aliya Najaf E Hind Jogipura Bijnor: مشہور ومعروف درگاہ نجف ہند جوگی پورہ ضلع بجنور کی کمیٹی کا سرسی میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ مجلس سابق چیئرمین چودھری عارف علی کے گھر پر منعقد کی گئی۔

A warm welcome to the committee of the famous Dargah Aliya Najaf E Hind Jogipura Bijnor in Sirsi
مشہور درگاہ نجف ہند جوگی پورہ بجنور کی کمیٹی کا سرسی میں پرتپاک استقبال (ETV Bharat Urdu)

سنبھل: شہرت یافتہ درگاہ نجف ہند جوگی پورہ ضلع بجنور کی کمیٹی نے چودھری حسن عارف نقوی کی قیادت میں پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر سابق چیئرمین چودھری عارف علی کے گھر پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آغاز مولانا احتشام علی نقوی نے کیا۔ درگاہ کمیٹی کے چیئرمین سید ارم علی زیدی اور سکریٹری مولانا سید قاسم عباس نے سرسی کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور چیئرمین ارم علی زیدی اور سکریٹری مولانا قاسم عباس سمیت تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ جوگی پورہ درگاہ پر سال میں ایک بار ہونے والی سالانہ مجالس میں دنیا بھر سے لاکھوں لوگ درگاہ حضرت علی علیہ السلام پر حاضری دیتے ہیں، جہاں آنے والے زائرین کے لیے کمیٹی کی جانب سے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Majlis on Imam Hussain in Najibabad امام حسین کا مدینہ سے کربلا تک کا سفر

کمیٹی کی جانب سے سکریٹری مولانا قاسم عباس نے یقین دلایا کہ وہ عازمین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں کمیٹی کے لوگ مرکجی امام بارگاہ، جامع مسجد، دادا میاں درگاہ گئے، جہاں انہوں نے دادا میاں درگاہ میں ہونے والی چادر پوشی، درگاہ اور امام بارگاہ میں ہونے والی نئی تعمیر کو سراہتے ہوئے چودھری حسن عارف اور چودھری سمین کی حوصلہ افزائی کی۔ رضا نے امام بارگاہ، مسجد اور درگاہ میں ہونے والے کاموں کے بارے میں بتایا۔ اس دوران پروفیسر محمد حسین جعفری، حسن مہدی، شبیع عباس، چودھری موصوف رضا، چودھری سلمان رضا، چودھری وصیت عباس، چودھری وفادار نقوی، ہلال نقوی، رئیس عالم اور کالو کھنڈسالی وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.