ETV Bharat / state

مدھوبنی پارلیمانی حلقے میں پانچویں مرحلے کے لیے پُرامن پولنگ - Voting in fifth phase in Madhubani - VOTING IN FIFTH PHASE IN MADHUBANI

Lok Sabha Election 5th Phase: مدھوبنی پارلیمانی حلقے میں سخت سکیورٹی کے درمیان پانچویں مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

مدھوبنی پارلیمانی حلقے میں پانچویں مرحلے میں ووٹنگ
مدھوبنی پارلیمانی حلقے میں پانچویں مرحلے میں ووٹنگ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 8:08 PM IST

مدھوبنی پارلیمانی حلقے میں پانچویں مرحلے میں ووٹنگ (etv bharat)

مدھوبنی: ریاست بہار کے مدھوبنی پارلیمانی حلقے میں پانچویں مرحلے کے لیے بروز سوموار کو ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ صبح سات بجے سے شام کے چھہ بجے تک ہوئی۔ مدھوبنی پارلیمانی حلقے میں کل کل چھہ اسمبلی حلقے آتے ہیں جس میں دربھنگہ ضلع کے جالے اسمبلی حلقہ اور کیو ٹی اسمبلی حلقہ کے رائے دہندگان نے بھی ووٹ ڈالا۔

اس بار مدھوبنی پارلیمانی حلقے سے آر جے ڈی انڈیا الائنس کی جانب سے سابق وزیر مملکت محمد علی اشرف فاطمی اور بی جے پی این ڈی اے کی جانب سے اشوک کمار یادو کے درمیان سیدھا مقابلہ بتایا جا رہا ہے۔ علی اشرف فاطمی پہلی بار مدھوبنی پارلیمانی حلقے سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ وہیں دربھنگہ پارلیمانی حلقے سے چار بار ممبر پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔

وہیں بی جے پی کے اشوک کمار یادو دوسری بار اپنی قسمت آزما رہے ہیں ابھی ممبر پارلیمنٹ بھی رہے ہیں۔ مدھوبنی پارلیمانی حلقے سے آج سوموار کو مدھوبنی پارلیمانی حلقے کی عوام اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ اسی درمیان ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے رائے دہندگان نے تبدیلی کی بات پر زور دیا۔ لوگوں نے کہا کہ جو بھی منتخب ہو، اسے علاقے کے لیے ایمانداری سے کام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مدھوبنی میں آر جے ڈی کے اُمیدوار علی اشرف فاطمی کے مد مقابل تین مسلم اُمیدوار کھڑے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.