یادگیر: سب کا ووٹ قیمتی ہے اور سب کو انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہیے۔ ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ڈسٹرکٹ سویپ نوڈل آفیسر گریما پنوار نے کہا کہ اپنے خاندان، دوستوں اور پڑوسیوں کو بھی اخلاقی ووٹنگ کے بارے میں بیداری پیدا کرکے اپنے حقوق کا استعمال کرنے کی ترغیب دینی چاہیے۔ انہوں نے شہر کے گاندھی سرکل میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ضلعی انتظامیہ، ضلع پنچایت اور میونسپل کونسل، ڈسٹرکٹ سویپ کمیٹی کی جانب سے لوک سبھا الیکشن-2024 لازمی ووٹنگ بیداری مہم کا آغاز کرنے کے بعد بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کسی لالچ کے بغیر کی جائے۔ ووٹ دینا صرف حق ہی نہیں فرض بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Voting Awareness in Yadgir بیدر میں ووٹنگ سے متعلق عوامی بیداری پروگرام
اس موقع پر ضلع پنچایت کے سی پی او گروناتھ ، میونسپل کونسلر لکشمی کانت، محکمہ سماجی بہبود کے افسر کے سروجا، امبیڈکر کارپوریشن مینیجر، پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے افسر سدرام ریڈی، ڈاکٹر ہنمنت ریڈی، مہیلا سیلف ہیلپ سوسائٹی کے ممبران، طلباء، مختلف شعبۂ جات کے اسٹاف ممبران موجود تھے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا، ضلع انتظامیہ، ضلع سویپ کمیٹی، یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ اور سینئر سٹیزن ایمپاورمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے لوک سبھا الیکشن کے حصہ کے طور پر عوام میں ووٹنگ بیداری ضروری ہے۔
قبل ازیں بھی عوام میں ڈسٹرکٹ اسٹیڈیم کے سوئمنگ پول کے مقام پر معذور افراد کے لیے تیراکی کے مقابلوں کے ذریعہ ووٹنگ سے متعلق معلومات فراہم کی گئی تھیں۔ تب ڈپٹی کمشنر نے کہا تھا کہ جمہوریت سے متعلق شفافیت اور ووٹنگ میں فعال شرکت سے ہی جمہوریت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ اس وقت کی ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر گریما پنوار، معذور اور بزرگ شہریوں کو با اختیار بنانے کے محکمہ کے افسر صادق حسین خان، محکمہ کھیل کے افسر راجو، ضلع این آر ڈی ایم سینٹر کے افسر اور دیگر موجود تھے۔