ETV Bharat / state

ہلدوانی میں پر تشدد جھڑپ کے بعد شوٹ ایٹ سائٹ کا حکم، ایک شخص کی موت - masjid

Violence in Haldwani اتراکھنڈ میں، مدرسہ اور مسجد کو مسمار کرنے کے بعد شہر میں پر تشدد جھڑپ کے واقعات پیش آئے۔ مشتعل افراد نے تھانے سمیت کئی مقامات کو آگ لگا دی۔ پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس سے شہر کے حالات قابو سے باہر ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس کو شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہلدوانی میں پر تشدد جھڑپ
ہلدوانی میں پر تشدد جھڑپ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 10:06 PM IST

Updated : Feb 8, 2024, 10:54 PM IST

ہلدوانی میں پر تشدد جھڑپ کے بعد شوٹ ایٹ سائٹ کا حکم، ایک شخص کی موت

ہلدوانی: نینیتال ضلع کے ہلدوانی میں جمعرات کو ہنگامہ تشدد بر پا ہو گیا، جس کی وجہ سے شہر کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔ نینیتال ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی مشتعل کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جس کے بعد احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

دریں اثنا، چیف ایجوکیشن آفیسر، نینیتال نے حفاظتی وجوہات کی بناء پر ہلدوانی ترقیاتی بلاک میں کلاس 1 سے 12 تک کے تمام اسکولوں کو 9 فروری تک لازمی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

درحقیقت، جمعرات 8 فروری کو انتظامیہ اور ہلدوانی میونسپل کارپوریشن کی ایک مشترکہ ٹیم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لئے بنبھول پورہ تھانہ علاقے میں واقع 'مالک کے باغ' میں پہنچی تھی، جہاں ٹیم نے مدرسہ اور مسجد کو بلڈوزر سے گرا دیا۔ انتظامیہ کی اس کارروائی کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کیا اور کچھ ہی دیر میں حالات قابو سے باہر ہو گئے۔

پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے ہلکی طاقت کا استعمال کیا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے تاہم معاملہ ٹھنڈا ہونے کے بجائے مزید بھڑک گیا۔ مشتعل افراد نے پولیس کی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی جس کی وجہ سے ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔ پتھراؤ میں کئی پولیس اہلکار اور صحافی زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مشتعل افراد نے بنبھول پورہ پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی۔ شدید زخمی پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سی ایم دھامی نے دہرادون میں ایک اعلیٰ سطحی ہنگامی میٹنگ بلائی۔ میٹنگ کے بعد سی ایم دھامی نے کہا کہ انتظامیہ کی ٹیم عدالت کے حکم پر تجاوزات کے خلاف مہم کے لیے ہلدوانی کے علاقے بنبھول پورہ گئی تھی، جب کچھ سماج دشمن عناصر کا پولس سے تنازعہ ہوا۔ مرکزی فورسز کی اضافی کمپنیاں ہلدوانی بھیجی گئی ہیں۔ سی ایم دھامی نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ جلاؤ گھیراؤ کرنے والے شر پسند اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس معاملے پر میونسپل کمشنر پنکج اپادھیائے نے کہا کہ مدرسہ اور مسجد مکمل طور پر غیر قانونی ہے، جس کے قریب میونسپل کارپوریشن نے پہلے تین ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا تھا، لیکن مدرسہ اور مسجد کو سیل کر دیا گیا تھا اور اب اسے منہدم کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 8, 2024, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.