اورنگ آباد:اورنگ آباد پارلمانی سیٹ سے شیوسینا شندے گروپ اور بی جے پی کے سیاسی محاذ والی مہایوتی نے اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ انتخاب سے ضلع کے رابطہ وزیر سندیپان بھومرے کو امیدواری دی ہے۔تاہم بھومرے کی امیدواری کا اعلان ہوتے ہی مہاوتی محاذ کیلئے مشکلات کا آغاز ہو چکا ہے۔ مراٹھا ریزرویشن کے پٹیشنر ونود پائل نے بھی انتخابات لڑنے کے موقف پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے مہاوتی کے امیدوار بھو مرے سمیت شیوسینا ٹھاکرے گروپ کے چندر کانت کھیرے کی مشکلات میں اضافہ ہونا یقینی سمجھا جا رہا ہے۔
حالانکہ بھومرے کی امیدواری کے اعلان کے ساتھ ہی شیوسینا شندے اور بی جے پی کے مابین اورنگ آباد کی نشست کیلئے جاری رسہ کشی ختم ہوگئی ہے، لیکن مہایوتی ٹکٹ کیلئے خواہشمند ونور پائل کے الیکشن لڑنے کے موقف پر قائم رہنے کی وجہ سے بھورے کیلئے جیت کی راہ آسان نہیں رہے گی۔ واضح ہے کہ اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ سے مہایوتی اتحاد میں کئی خواہشمند امیدوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ایم ائی ایم صدر اسد الدین اویسی کی امبیڈکر جنتی پروگرام میں شرکت - Asaduddin Owaisi In Aurangabad
ان میں ونود پاٹل کا نام سر فہرست تھا، تاہم امید کی جا رہی تھی، کہ کسی ایک نام کا اعلان ہونے کے بعد دیگر خواہشمند امیدوار اپنے دعوے سے دستبردار ہو جائیں گے، لیکن ایسا نہیں ہو سکا اور بھومرے کو امیدواری دینے کے فوری بعد ونود پائل نے پھر ایک بار امیدواری دینے کا مطالبہ کر دیا۔ اس سلسلے میں انھوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انتخابات لڑنے کے موقف پر قائم رہنے کی بات کہی۔